0
Friday 14 Dec 2012 13:03

قراقرم یونیورسٹی انتظامیہ نے 16 طلباء کو بلاجواز فارغ کیا ہے، جے ایس او گلگت

قراقرم یونیورسٹی انتظامیہ نے 16 طلباء کو بلاجواز فارغ کیا ہے، جے ایس او گلگت
اسلام ٹائمز۔ علامہ سید ضیاء الدین رضوی کے قاتلوں کے فرار ہونے اور کے آئی یو سے طلباء کی برطرفی کے خلاف جمعہ کے روز ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے۔ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان گلگت ڈویژن کے صدر مدثر رضا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آئین پاکستان کے تحت ملک کے ہر جامعہ میں یوم حسین (ع) منایا جاتا ہے جہاں پر تمام مسالک سے تعلق رکھنے والے افراد نواسہ رسول (ع) کی قربانی، افکار اور حیات طیبہ پر روشنی ڈالتے ہیں، اسی طرح جامعہ قراقرم میں بھی ’’ حسین سب کا ‘‘ پروگرام انتہائی خوش اسلوبی کے ساتھ منایا گیا، جس میں شیعہ، سنی اور اسماعیلی مسلک سے تعلق رکھنے والے طلبہ نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کو چند سیاستدانوں کی آشیرباد سے مٹھی بھر شرپسندوں نے متنازعہ بنایا جس کی بھرپور مذمت کی جاتی ہے۔

مدثر رضا نے کہا کہ ہم اس علاقے میں امن اور اتحاد کے خواہاں ہیں اور تمام مذاہب کی قدر کرتے ہیں مگر شرپسند اس علاقے میں امن و امان میں خلل ڈالنے کے لئے مختلف حربے اپنا رہے ہیں جس کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں طلبہ نے انتہائی پر امن انداز میں یوم حسین (ع) منایا جس کی پاداش میں یونیورسٹی انتظامیہ نے بلاجواز 16 طلباء کو فارغ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ اس فیصلے کو فوری واپس لے ورنہ یونیورسٹی کے اس فیصلے کے خلاف آج سے پر امن انداز میں ملک گیر احتجاجی مظاہروں کا آغاز ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 221145
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش