0
Wednesday 19 Dec 2012 11:26

مسئلہ کشمیر پر میرواعظ پاکستانی حکومت کی ناقص پالیسیوں کو کندھا نہ دے، ترابی

مسئلہ کشمیر پر میرواعظ پاکستانی حکومت کی ناقص پالیسیوں کو کندھا نہ دے، ترابی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ جب تک کشمریوں کے سروں پر بھارتی فوج کے مورچے قائم ہیں۔ یہ قومی حمیت اور غیرت کے لیے بہت بڑا چیلنج ہے۔ بیس کیمپ کے حکمرانوں کو کشمیر کی آزادی سے کوئی دلچسپی نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے نکیال میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہاکہ سارے نظام فیل ہو چکے ہیں۔ اسلامی نطام کا قیام ہی عوامی مسائل کا حل اور کشمیر کی آزادی کا ضامن ہے۔ عبدالرشید ترابی نے کہا کہ آزاد کشمیر کی اقتدار پرست قیادت نے اسلام آباد کی طرف سے کشمیر پر پسپائی کو کندھا دیا ہے۔ 

جماعت اسلامی کے امیر کا کہنا تھا کہ تحریک آزادی کشمیر کے لیے قائم لبریشن سیل کے پیسوں کو عیاشیوں میں اڑایا جاتا ہے۔ شہداء کے ورثاء کو اس میں سے کچھ نہیں ملا۔ انھوں نے کہاکہ حریت کانفرنس میر واعظم گروپ کے پے درپے غیر ضروری دورں سے مسئلہ کشمیر کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔ مسئلہ کشمیر پر میرواعظ گروپ پاکستانی حکومت کی ناقص پالیسیوں کو کندھا دینے کا سلسلہ بند کرے۔ زرداری ہائوس کے فیصلے کشمیریوں کو قبول نہیں ہیں۔ پی پی حکومت کی ڈیڑھ سالہ کارکردگی صرف لوٹ مار تک محدود ہے۔
خبر کا کوڈ : 222716
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش