0
Thursday 20 Dec 2012 20:10

بھارت بلوچستان میں دہشت گردی میں ملوث اور لاکھوں کشمیریوں کا قاتل ہے، انجینئر نوید قمر

بھارت بلوچستان میں دہشت گردی میں ملوث اور لاکھوں کشمیریوں کا قاتل ہے، انجینئر نوید قمر
اسلام ٹائمز۔ جماعة الدعوة کراچی کے امیر انجینئر نوید قمر نے کہا ہے کہ بھارت بلوچستان میں دہشت گردی میں ملوث اور لاکھوں کشمیریوں کا قاتل ہے۔ چند مفاد پرستوں کے سوا پوری قوم بھارت سے نفرت کرتی ہے۔ کراچی میں 21 دسمبر سے شروع ہونے والی انڈیا ایکسپو ملکی مفاد کے منافی ہے، اس کے خلاف بھرپور احتجاج کریں گے۔ گلشن اقبال میں ایک تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا تجارتی میدان بھارت کے حوالے کرنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں جس سے پاکستانی صنعت و تجارت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔

انہوں نے کہا کہ چند مفاد پرستوں کے سوا پوری قوم بھارت سے یک طرفہ دوستی اور تجارت کے خلاف ہے۔ پاکستان میں بجلی و پانی کی کمی جیسے بحران مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی دریاﺅں پر بھارت کی طرف سے غیر قانونی ڈیموں کی تعمیر کا شاخسانہ ہیں۔ بھارت کی طرف سے پاکستان کو جو زخم لگائے گئے وہ نا صرف ہرے ہیں بلکہ ان سے خون بہہ رہا ہے لیکن افسوسناک امر یہ ہے کہ اس صورتحال کے باوجود بھارتی صنعت کو پاکستان میں فروع دینے کے لیے 21 دسمبر کو کراچی ایکسپو سینٹر میں بھارت کی صنعتی اشیا کی نمائش کا انعقاد انتہائی افسوس ناک ہے۔ جماعة الدعوة اس کے خلاف بھرپور احتجاج کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 223176
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش