0
Sunday 21 Oct 2012 20:41

مذہبی گروہ بندی مسلمانوں کی جڑوں کو کھوکھلا کر رہی ہے، حافظ محمد سعید

مذہبی گروہ بندی مسلمانوں کی جڑوں کو کھوکھلا کر رہی ہے، حافظ محمد سعید
اسلام ٹائمز۔ جماعة الدعوة پاکستان کے امیر پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ باہمی اتحاد و اتفاق کی حکمت عملی مسلمانوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے کے لیے مؤثر ثابت ہوگی۔ مذہبی گروہ بندی اور عصبیت و لسانیت کے امراض مسلمانوں کی جڑوں کو کھوکھلا کر رہے ہیں۔ مسلمان کو آپس میں دست و گریباں کرنا کفار کی سب سے کامیاب سازش ہے۔ دعوت و جہاد انبیاء کا مشن اور صبر ان کا خاصہ ہے، کارکنان منہج نبوی کو اپناتے ہوئے نماز اور صبر کے ذریعے اللہ سے مدد طلب کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میٹروول، نارتھ کراچی، پی ای سی ایچ سوسائٹی اور کورنگی میں جماعة الدعوة کے کارکنان کے لیے منعقدہ تنظیمی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جماعة الدعوة کراچی کے امیر انجینئر نوید قمر، حاجی عثمان راؤ، مولانا مفتی یوسف طیبی، قاری امجد و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ جماعة الدعوة کی عیدالاضحیٰ مہم کے حوالے سے منعقدہ ان تنظیمی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے حافظ محمد سعید نے کہا کہ ہماری جدوجہد کا مقصد کسی سیاسی یا گروہی مفاد کا حصول نہیں، بلکہ ہمارا مشن امت مسلمہ کی سرخروئی ہے۔ اس وقت امت مسلمہ میں اتحاد و یگانگت پیدا کرنے کے لیے باہمی اتحاد و اتفاق کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ کفار نے زبردست سازشوں کے ذریعے مسلمانوں کو آپس میں دست و گریباں کیا ہوا ہے۔ مسلمانوں کے اندر گروہ بندیوں اور تفرقہ بازی نے ان کی جڑوں کو کھوکھلا کردیا ہے۔ عالم کفر اور اسلام دشمن عناصر کی جانب سے جماعة الدعوة پر پابندیوں کی اصل وجہ یہی ہے کہ ہم اتحاد امت اور بقا امت کی آواز بلند کرتے ہیں جو مسلمانوں کو ختم کرنے کی سازشیں کرنے والوں کو بڑی ناپسند ہے۔ جماعة الدعوة کو باربار عالم کفر کی جانب سے ہدف بنایا جانا اس کے حق پر ہونے کی واضح دلیل ہے۔ حافظ محمد سعید نے کہا کہ دعوت وجہاد نبوی منہج ہے اوردعوت و جہاد کے فریضہ کو ترک کرنے کی سزا ذلت و رسوائی ہے۔ کفار کی غلامی سب سے بڑی ذلت ہے اور ہمیں آج اس کا سامنا اسی وجہ سے ہے کہ ہم نے نبوی منہج کو ترک کرکے اپنی مرضی کا دین بنا لیا ہے۔ حافظ محمد سعید نے کارکنان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کارکنان عوام کی اصلاح و تربیت کا فریضہ اولین ترجیح سمجھ کر ادا کریں۔
خبر کا کوڈ : 205459
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش