0
Tuesday 25 Dec 2012 01:21

ایرانی قوم ترقی و پیشرفت کے ذریعے دنیا میں توحید کا پرچم لہرائے گی، احمدی نژاد

ایرانی قوم ترقی و پیشرفت کے ذریعے دنیا میں توحید کا پرچم لہرائے گی، احمدی نژاد
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ ایرانی قوم ترقی وپیشرفت کے ذریعے دنیا میں توحید کا پرچم لہرائے گی۔ ایرانی صدر نے 8 سالہ جنگ کے بعد عراق کی جیلوں سے رہائی پانیوالے "آزادگان" کے ایک گروپ سے ہونے والی ملاقات میں ایران کی ترقی و پیشرفت کی راہ میں دشمنوں کی رکاوٹوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایک قوم کی ترقی وپیشرفت کی راہ میں ہمیشہ رکاوٹیں موجود ہیں، لیکن ان رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے سخت مزاحمت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالٰی پر توکل کرکے اسلامی جمہوری ایران کی قوم دشمن کی جانب سے کھڑی ہونیوالی ان رکاوٹوں کو دور کرے گی۔ ایرانی صدر احمدی نژاد نے مزید کہا کہ ایران کے بہادر عوام نے 8 سالہ جنگ کے دوران جیل کی صعوبتیں برداشت کیں اور آج بھی سائنس، اقتصاد، ثقافت اور سیاست کے میدانوں میں بڑے کارنامے انجام دے رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 224591
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش