0
Tuesday 31 Mar 2009 13:38

سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت بحال کر دی

سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت بحال کر دی
سپریم کورٹ نے منگل کو سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی نا اہلی پر حکمِ امتناعی جاری کرتے ہوئے انہیں چوبیس فروری کی پوزیشن پر بحال کر دیا ہے۔ شہباز شریف کی نا اہلی کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے اپنے حکمِ امتناعی میں کہا کہ جب تک نا اہلی کی درخواستوں پر نظرِ ثانی کی پیٹیشنوں پر فیصلہ نہیں ہوتا، تب تک شہباز شریف اپنے عہدے پر بحال رہیں گے۔ فیصلے کا اعلان ہوتے ہی سپریم کورٹ کے باہر مسلم لیگ نواز گروپ کے کارکنوں نےشریف برادران کے حق میں زبردست نعرے بازی شروع کر دی۔ لاہور سے ہمارے نامہ نگاروں نے بتایا ہے کہ شریف برداران کی رہائش گاہ کے باہر بھی لوگ جمع ہیں اور وہاں جشن کا سماں ہے۔ چوبیس فروری کو سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں وزیرِ اعلیٰ شہباز شریف اپنی نشست سے محروم ہوگئے تھے اور پنجاب میں گورنر راج نافذ کر دیا گیا تھا۔ بعد میں وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ ہی کے سامنے اپیل دائر کی تھی جس میں شریف برادارن فریق بنے تھے۔ گزشتہ روز گورنر راج کے خاتمے کے ساتھ ہی سپریم کورٹ میں شہباز شریف کی طرف سے حکمِ امتناعی کی درخواست کی گئی تھی جس کے تحت منگل کو عدالتِ عظمٰی نے انہیں عہدے پر بحال کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 2246
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش