0
Tuesday 25 Dec 2012 21:22

سندھ حکومت 6 ماہ کیلئے دی جائے کوئی دہشتگرد دکھائی نہیں دے گا، ثروت اعجاز قادری

سندھ حکومت 6 ماہ کیلئے دی جائے کوئی دہشتگرد دکھائی نہیں دے گا، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستا ن سنی تحریک کے سر براہ محمد ثروت اعجاز قادری نے علماء مشائخ کے مشاورتی اجلاس میں خطاب کر تے ہوئے کہا کہ قائداعظم کے پاکستان کو بچانے کیلئے ملک بھر سے انتخابات میں حصہ لیں گے، 6 ماہ کیلئے ہمیں سندھ حکومت دی جائے کوئی دہشت گرد نظر نہیں آئے گا، بلوچستان اور کراچی میں نہ رکنے والی ٹارگٹ کلنگ پر شدید تشویش ہے، الیکشن سے پہلے پوری صفائی کی جائے مگر انتخابات کو بروقت ہی کروانا ہو گا، کراچی کی نئی حلقہ بندیوں کی حمائت کرتے ہیں، کرپٹ اور دہشت گرد جماعتوں کی بجائے محب وطن جماعتوں سے اتحاد ہو سکتا ہے، علماء مشائخ کے خانقاہوں سے نکل کر رسم شبیری ادا کرنے کا وقت آ چکا ہے۔

سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ حکمرانوں کو اپنا قبلہ درست کرنا ہو گا ورنہ عوام آئندہ انتخابات میں جاگیر دارنہ، وڈیرہ سیاسی بادشاہوں کا محاسبہ کریں گے، جلد ملک بھر کے تمام آستانوں کے سجادہ نشینوں سے مشاورت کیلئے ان کے پاس چل کر جائیں گے۔ مرکزی رہنما محمد شاہد غوری کی سربراہی میں 8 رکنی سیاسی ورکنگ کمیٹی محمد شکیل قادری، محمد محبوب سیتو، محمد زاہد حبیب قادری، ملک مطلوب احمد اعوان، علامہ خضر الاسلام، محمد انعام اللہ خان قادری، خان محمد جتک پر تشکیل دے دی گی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 13 جنوری کو کراچی میں عوامی طاقت کا بھر پور مظاہرہ کریں گے، بشیر احمد بلور کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں اور پولیو ٹیم پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، اسلام اور پاکستان کے دشمنوں کا 18 کروڑ عوام کیساتھ مل کر مقابلہ کریں گے، حکومت اور محب وطن قانون نافذ کرنے والے ادارے قوم کو جواب دیں کہ پاکستان سنی تحریک کو زیرنگرانی کیوں رکھا ہو ا ہے؟ علماء مشائخ سے مشاورت کا سلسلہ جاری رہے گا، اس مہینے کے آخر تک نئے سیاسی اتحاد کی شکل واضع ہو جائے گی، ملک کی تمام بڑ ی سیاسی جماعتیں رابطے میں ہیں ہمیں کس کیساتھ اتحاد کرنا ہے علماء و مشائخ کی مشاورت مکمل کرنے کے بعد ہی فیصلہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں پاکستان سنی تحریک کے کارکنان کی ٹاگٹ کلنگ کانہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے انصاف دینے میں ناکام رہے ہیں۔ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ملک میں جاری دہشت گردی، موقع پرستوں اور فصلی سیاسی بٹیروں سے ملک و قوم کو نجات دلانہ ہو گی، مہنگائی اور بے روزگاری کے شکنجے میں جکڑے ہوئے عوام کو اب فیصلہ کرنا ہو گا کہ وہ موروثی سیاستدانوں کی قید سے خود کو نجات دلانا چا ہتے ہیں یا نہیں؟اجلاس میں آستانہ عالیہ کے سجادہ نشین پیر امین الحسنات ،کوٹ مٹھن کے سجادہ نشین پیر قطب الدین فریدی، عالمی تنظیم اہلسنت کے مرکزی ناظم اعلیٰ صاحبزادہ محمد ضیاءاللہ رضوی، مرکزی رہنما پی ایس ٹی محمد شاہد غوری، صوبائی صدر خیبرپختوخواہ محمد انعام اللہ خان قادری، صوبائی صدر پنجاب محمد شاداب رضا نقشبندی نے بھی شرکت کی۔

دیگر رہنماؤں میں مرکزی رہنما محمد زاہد حبیب قادری، مولانا محمد افضل باجوہ علامہ محمد شہزاد، مفتی محمد نتخاب عالم نوری، علماء بورڈ کے ڈپٹی کنونئر علامہ محمد خضر الاسلام نقشبندی، تحفظ ناموس رسالت محاذ جنرل سیکرٹری مولانا محمد علی نقشبندی، لاہور کے صدر مولانا مجاہد عبدالرسول خان، مفتی محمد عمران و دیگر شامل تھے۔ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ کارکنان اپنے نظرئے اور ملکی بقاء و سلامتی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں، ملک کے کونے کونے میں عوام کے بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 224896
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش