0
Wednesday 26 Dec 2012 00:41

پاکستان افغان امن عمل کی کوششوں کی حقیقی حمایت کرتا ہے افغان حکام

پاکستان افغان امن عمل کی کوششوں کی حقیقی حمایت کرتا ہے افغان حکام
اسلام ٹائمز۔ افغان حکومت نے حقانی نیٹ ورک کے ساتھ مشروط مذاکرات پر آمادگی ظاہر کی ہے اور کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں قیام امن کے لئے کی جانے والی کوششوں کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ کابل میں سینئر افغان اہلکار نے غیر ملکی خبر ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ افغان حکومت افغانستان میں امن و امان کی بحالی کے لئے حقانی نیٹ ورک سے بھی مشروط مذاکرات کر سکتی ہے۔
حکومت کی اولین ترجیح طالبان کو تشدد سے ہٹا کر سیاسی دھارے میں شامل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان، افغانستان اور طالبان کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں افغان حکومت کا حامی ہے اور افغانستان میں امن کے عمل کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

افغان حکومت نے حقانی نیٹ ورک سے مذاکرات کی مشروط حمایت کردی، افغان حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان افغان امن عمل کی کوششوں کی حقیقی حمایت کرتا ہے۔ طالبان کو سیاسی عمل شریک کرنے اور امن عمل کو آگے بڑھانے کے مقصد میں پاکستان حقیقی طور پرافغان حکومت کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیرس میں افغان حکام اور طالبان کے مذاکرات اہمیت کے حامل ہیں اور یہ امن کوششوں میں اہم کردار ادا کریں گے۔ دوسری جانب افغان حکومت نے حقانی نیٹ ورک سے مشروط مذکرات کی حمایت کردی ہے ۔
خبر کا کوڈ : 224947
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش