0
Wednesday 26 Dec 2012 21:45

شہدائے محرم کے چہلم کے اجتماع کو کامیاب بنانے کیلئے رابطہ مہم عروج پر پہنچ گئی

شہدائے محرم کے چہلم کے اجتماع کو کامیاب بنانے کیلئے رابطہ مہم عروج پر پہنچ گئی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کی طرف سے ملک بھر میں محرم الحرام میں شہید ہونے والے اور بالخصوص ڈھوک سیداں راولپنڈی کے شہداء کے چہلم کے سلسلہ میں تیرہ جنوری کو لیاقت باغ راولپنڈی ہونے والے اجتماع کو کامیاب بنانے کیلئے رابطہ مہم عروج پر پہنچ چکی ہے۔ راولپنڈی اسلام آباد کے مسئولین کا مختلف تنظیموں، ماتمی تنظیموں، سنگتوں، ذاکرین اور عمائدین سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ عوامی سطح پر شہداء کے چہلم کے بڑے اجتماع کے اعلان کو بیحد پذیرائی مل رہی ہے۔ ایم ڈبلیو ایم ضلع اسلام آباد کے سیکرٹری جنرل مولانا فخر علوی کے مطابق، دونوں شہروں کے مختلف علاقوں میں رابطہ مہم جاری ہے اس حوالے سے جڑواں شہروں میں تشہیری مہم بھی عروج پر پہنچ گئی ہے۔

مولانا فخر علوی نے بتایا کہ جڑواں شہروں کے چوراہوں اور مختلف جہگوں پر بینرز اور پینافلکس آویزاں کر دیئے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انشاءاللہ پروگرام میں ہزاروں عزادار شریک ہوکر شہداء محرم کو خراج تحسین پیش کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ تمام ملی تنظیموں کو دعوت جائے اور انہیں شرکت پر آمادہ کیا جائے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ کسی ایک تنظیم کا اجتماع نہیں ہے بلکہ عزاداری سید الشہداء علیہ السلام کے ان جاں نثاروں کیلئے یہ اجتماع منعقد کیا جا رہا ہے، جنہوں نے اپنی جانیں قربان کرکے شہداء کربلاء سے اپنے عہد کو نبھایا۔ ان کا کہنا تھا کہ دعوتی عمل کو تیز کر دیا گیا ہے اور عوام کی طرف بھی بیحد سراہا جا رہا ہے، ہمیں امید ہے کہ اس پروگرام میں ہزاروں لوگ شریک ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 225123
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش