0
Friday 28 Dec 2012 13:43

سیاسی و مذہبی جماعتوں سے مل کر دہشت گردی کیخلاف لائحہ عمل طے کرینگے، علامہ عباس کمیلی

سیاسی و مذہبی جماعتوں سے مل کر دہشت گردی کیخلاف لائحہ عمل طے کرینگے، علامہ عباس کمیلی
اسلام ٹائمز۔ جعفریہ الائنس کے سربراہ سابق سینیٹر علامہ عباس کمیلی نے کہا کہ شہر میں کارکنوں کے تسلسل کے ساتھ ہونے والے قتل عام پر احتجاج جاری رہے گا۔ فیڈرل بی ایریا میں بلائے گئے ہنگامی اجلاس سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ پولیس اور رینجرز کی موجودگی میں ہمارے کارکنوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے لیکن حکومت و ریاستی ادارے مجرمانہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جعفریہ الائنس دیگر سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ٹھوس اقدامات کو حتمی شکل دے گی۔ اس سلسلے میں تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں سے رابطوں کا سلسلہ جاری ہے کیونکہ یہاں شیعہ سنی کا کوئی مسئلہ نہیں، ایک مخصوص گروہ ملک کو غیر مستحکم کر رہا ہے اور جب تک عوام کے تمام طبقات متحد نہیں ہوں گے دہشت گردی کا خاتمہ ممکن نہیں۔

اجلاس میں مولانا محمد حسین مسعودی، مولانا اکرام ترمذی، علامہ باقر زیدی، سلمان مجتبیٰ نقوی، علامہ جعفر رضا، شبر رضا، مجاور حسین تبسم ایڈووکیٹ، شمس الحسن رضوی اور دیگر شیعہ تنظیموں کے نمائندگان شریک ہوئے۔ علامہ عباس کمیلی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات حکومت ہی نہیں تمام اداروں کیلئے لمحہ فکریہ ہیں اور دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل تیار کرنے اور حکومت کی جانب سے دہشت گردوں کیخلاف بلا امتیاز کارروائی اور فوری و سخت اقدامات عمل لانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی وارداتوں پر متعلقہ اداروں کی خاموشی اور ملزمان کی گرفتاری کے سلسلے میں ناقص کارکردگی تشویش ناک ہے۔
خبر کا کوڈ : 225751
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش