0
Friday 28 Dec 2012 14:01

بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دینے کیخلاف دفاع پاکستان کونسل کا ڈڈیال میں مظاہرہ

بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دینے کیخلاف دفاع پاکستان کونسل کا ڈڈیال میں مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔  بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دینے کے خلاف دفاع پاکستان کونسل تحصیل ڈڈیال کے زیراہتمام مظاہرہ ہوا۔ احتجاجی مظاہرہ دن 11 بجے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈڈیال سے شروع ہوا جو شہر کا چکر لگانے کے بعد مقبول بٹ شہد چوک میں جلسہ عام کی شکل اختیار کر گیا۔ مظاہرہ میں تحصیل ڈڈیال کی تمام مذہبی، جہادی، سیاسی سمیت تمام جماعتیں جو دفاع پاکستان کونسل میں شامل ہیں شریک ہوئیں۔ جس میں اہل حدیث، بریلوی، دیوبندی، جماعت اسلامی، مسلم کانفرنس اسلامک سٹوڈنٹس موومنٹ اور دیگر جماعتیں شامل ہیں۔ احتجاجی مظاہرہ کی قیادت قائد اہلسنت والجماعت مفتی عبدالواحد ڈڈیالوی، ملک تصور انوار، لطیف ڈار اور دیگر نے قیادت کی۔ 

قائد اہلنست مفتی عبدالواحد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی غیور عوام پاکستانی حکمرانوں کو کشمیر کی تحریک کا سودا نہیں کرنے دیگی۔ ڈیڑھ لاکھ سے زائد کشمیری مسلمانوں نے وطن کے دفاع اور آزادی کیلئے خون کا نذرانہ پیش کیا ہے جبکہ دفاع صحابہ و اہل بیت کیلئے اہلنست و الجماعت نے چار ہزار سے زیادہ کارکنان و قائدین کی قربانی پیش کر چکے ہیں۔ مولانا ابو موسی معاذ بن جبل نے کہا ہے کہ جہاد قیامت تک جاری رہیگا۔ پرویز مشرف ہو یا زرداری جہاد کو کوئی مائی کا لال ختم نہیں کرسکتا۔ ملک تصور علی نے کہا ہے کہ ملک میں جاری دہشت گردی میں غیر ملکی ملوث ہیں جو کبھی سیاسی اور کبھی مذہبی راہنمائوں کو نشانہ بناتے ہیں۔ انور لیطف ڈار نے کہا ہے کہ میں مقبول بٹ شہید کا پیروکار ہوں ہمیشہ سر کٹانے کا درس دیا ہے جھکانے کا نہیں۔ محمد سجاد بھائی نے کہا ہے کہ بھارت امریکہ گٹھ جوڑ پاکستان کیلئے خطرناک ہے اگر زرداری حکومت نے پاکستان کا سودا کیا تو دفاع پاکستان کونسل کے لاکھوں کارکنان اسلام آباد کا رخ کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 225760
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش