0
Wednesday 2 Jan 2013 16:38

غازی ممتاز قادری کو زبردست خراج تحسین پیش کریں گے، علامہ طاہر اقبال چشتی

غازی ممتاز قادری کو زبردست خراج تحسین پیش کریں گے، علامہ طاہر اقبال چشتی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے پاسبان ناموس رسالتؐ امن مارچ کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہیں۔ امن مارچ کو کو کامیاب بنانے کیلئے رابطہ مہم مزید تیز کر دی گئی ہے۔ 4 جنوری کو اڈیالہ جیل کے باہرغازی ممتازحسین قادری کو زبردست خراج تحسین پیش کیاجائے گا۔ امن مارچ کی قیادت پاکستان سنی تحریک کے مرکزی و صوبائی رہنما اور ممتاز علماء و مشائخ کرام کریں گے۔

سُنی تحریک کے ضلعی صدر علامہ طاہراقبال چشتی کے مطابق پیرنقیب الرحمن، پیرسیدضیاء الحق شاہ سلطانپوری، پیرسرکارجی، پیر سید ذاکر حسین شاہ، پیر سید عنایت الحق شاہ، مفتی عبدالشکور الباروی، مفتی محمدسلیمان رضوی، پیرمحمدقاسم سیفی، علامہ عزیزالدین کوکب، پروفیسر سعید اختر صدیقی، مفتی محمد حنیف قریشی، صاحبزادہ شاہد منصور نورانی، علامہ غلام محمد چشتی، راجہ شجاع الرحمن ایڈوکیٹ، ملک دلپذیر اعوان، حاجی گلزاراعوان، پیرنیاز حسین نقشبندی، علامہ اشفاق احمدصابری، حاجی محمد طارق، علامہ محمد عارف چشتی، علامہ فاروق حمزہ رضوی، قاضی سعیدالرحمن، علامہ شفیق قادری، مفتی خطیب احمدالازھری سمیت شہرکے ممتاز و معروف علماء ومشائخ، وکلاء، تاجروں اور سول سوسائٹی کو دعوت نامے دیے جاچکے ہیں۔ علامہ طاہراقبال چشتی نے کہا کہ امن مارچ کو کامیاب اور مکمل طور پر پُرامن بنانے کیلئے حکمت عملی تیارکرلی ہے۔ پاکستان سُنی تحریک کے رضاکار امن مارچ کی سکیورٹی پر مامور ہونگے۔ 4 جنوری کو کسی طرح کی رکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ عشاقان رسول ﷺ کیخلاف اگر ریاستی مشنری کا استعمال کیا گیا تو ملک بھر میں دما دمست قلندر ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 227412
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش