0
Thursday 10 Jan 2013 14:29

بلا خوف و خطر جشن عید میلاد النبی بھر پور انداز سے منائیں گے، تنظیمات اہلسنت

بلا خوف و خطر جشن عید میلاد النبی بھر پور انداز سے منائیں گے، تنظیمات اہلسنت

اسلام ٹائمز۔ کراچی کی مختلف تنظیمات اہلسنت کا اہم اجلاس گلزار حبیب مسجد میں انعقاد کیا گیا۔ تنظیمات اہلسنت کے رہنماﺅں میں حاجی حنیف طیب، سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری، علامہ عرفان ضیائی، محمدحسین لاکھانی، مفتی عابد مبارک، الطاف پولانی، انور پٹنی، شعیب قادری، علامہ نثار علی اجاگر، مفتی آصف عبد اﷲ، شبیر ابوطالب و دیگر علماء کرام اور رہنماﺅں نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ عاشقان محمد (ص) بلا خوف و خطر جشن عید میلاد النبی بھر پور انداز سے منائیں گے۔ دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ، ناگفتہ بد صورتحال سے خوفزدہ نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ دلوں سے جذبہ عشق نبی کو ختم کرنے کی کوشش کرنے والے خود مٹ جائیں گے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ عرفان ضیائی نے کہا کہ جشن عید میلادالنبی کا مہینہ آنے سے قبل ہی غلامان نبی کراچی کی مختلف شاہراہو ں، علاقوں، محلوں اور مساجدوں پر خوب چراغاں کرتے ہیں جبکہ مختلف علاقوں میں عید میلاد النبی کے سلسلے میں محفل نعت اور کے جلوسوں کا بھی اہتمام کرتے ہیں اور اپنے نبی کی ولادت کا مہینہ خوب جوش و خروش کے ساتھ مناتے ہیں۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حاجی حنیف طیب نے کہا کہ جشن عید میلادالنبی کے سلسلے میں جو چراغاں کیا جاتا ہے اس کا مکمل بل کے ای ایس سی کو ادا کیا جاتا ہے جس کا اوسطاً بل کروڑوں روپوں میں لگایا جا سکتا ہے۔ جبکہ اجلاس میں تمام علماء کرام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جشن عید میلادالنبی کے مہینے میں رات 8 بجے سے لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے اور جلوسوں اور محافلوں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے۔

خبر کا کوڈ : 229857
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش