0
Wednesday 16 Jan 2013 16:17

آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی کا کوئٹہ میں پیش آنے والے واقعہ پر تعزیتی بیان

آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی کا کوئٹہ میں پیش آنے والے واقعہ پر تعزیتی بیان

بسم الله الرحمن الرحیم
انا لله و انا الیه راجعون
افسوس کے ساتھ کافی عرصہ سے پاکستانی عوام تکفیری مجرم گروہوں کے دہشت گردانہ حملوں اور قتل و غارت گری کا نشانہ بنے ہوئے ہیں (وَمَا نَقَمُوا مِنْهُمْ إِلَّا أَن يُؤْمِنُوا بِاللَّهِ الْعَزِيزِ الْحَمِيدِ) "سوره بروج آیه 8" اور اس دفعہ بھی تقریبا ۴۰۰ لوگ خودکش دھماکے میں شہید اور زخمی ہوئے، ہمیں افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ یہ مجرمامہ دہشت گردی، قتل و غارت، اور ناامنی ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی۔
بے شک یہ منظم دہشت گردی امریکہ اور بین الاقوامی صہیونیزم کی تیار کردہ سازش ہے اور ان کی مدد سے یہ تکفیری مجرم اپنے کام کو انجام دے رہے ہیں۔ اسلام اور مسلمانوں کے دشمنوں کا ہدف فنتہ کو ایجاد کرنا، شیعہ اور سنی میں داخلی جنگ اور امت اسلامی کی تضعیف ہے اور یہ اس خطے میں استکبار مذموم مقاصد کے حصول میں ممد و معاون ہے۔
میں واضح طور پر اعلان کرتا ہوں کہ کہ دہشت گرد تکفیری گروہ، خدا، رسول خدا (ص)، اسلام اور مسلمین کے ساتھ محارب کا حکم رکھتے ہیں اور اس قسم کے مجرمانہ کام اسلامی فقہ، مسلمانوں کے اجماع اور تمام مذاہب اسلامی میں، قرآن مجید، سنت پیغمبر(ص) اور اہل بیت (ع)کے مطابق عنوان (محارب،مفسد فی الارض اور اسی طرح بغی اور فتنہ) کے واضح مصداق ہیں۔ یہ ظالم اور بے رحم افراد مظلوم شیعہ سنی مسلمانوں کے قتل عام کے علاوہ پوری ملت اسلامیہ اور پورے معاشرے کے خلاف ظلم کے مرتکب ہوئے ہیں۔
آیا رسول خدا (ص) نے نہیں فرمایا: سواب المسلم فسوق و قتاله کفر (صحیح مسلم-کتاب ایمان)، ہم بین الاقوامی برادری، او آئی سی، اسلامی ممالک کے سربراہوں اور خصوصا پاکستانی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی انسانی، بین الاقوامی اور اسلامی ذمہ داری کو انجام دے اور فی الفور امن و امان کے مسئلہ کو قائم کرے اور ٹھوس انداز میں دہشت گرد تکفیری گروہوں کے خلاف کاروائی کرے۔
امت اسلامی کے تمام طبقات میں وحدت اسلامی کی حفاظت اور اس کی تقویت اور فنتہ اور اختلاف سے پرہیز اور صبر کے دامن کو تھامے رکھنا بصیرت کی علامت اور دینی فریضہ ہے اور ایسی صورتحال میں پوری دنیا میں موجود علمائے اسلام خصوصا مفتیان دین پر وحدت کو مضبوط کرنے اور اختلاف سے پچنے اور امت کو آگاہ کرنے کے سلسلے میں خصوصی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ ہم سب کو چاہیئے کہ ظالم تکفیریوں اور ان کے حامی عالمی استکبار امریکہ اور اسرائیل کے مقابلے میں متحد ہو جائیں اور واضح موقف اپنائیں۔
آخر میں حضرت ولی اللہ اعظم (عج)، پوری امت اسلامی اور خصوصا پاکستانی عوام کو اس غمناک واقعہ کے سلسلے میں تعزیت عرض کرتا ہوں اور خداوند سے دعا گو ہوں کہ وہ اس عظیم واقعہ کے مظلوم شہدا کو اپنی رحمت میں جگہ عنایت کرے اور ان کے تمام ورثاء کو صبر جزیل عنایت فرمائے اور زخمیوں کو جلد از جلد شفای کاملہ عطا فرمائے۔
و سیعلم الذین ظلموا ای منقلب ینقلبون
حسین نوری همدانی

خبر کا کوڈ : 231814
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش