0
Thursday 17 Jan 2013 21:05

سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کی رکن سندھ اسمبلی منظر امام کے قتل کی مذمت

سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کی رکن سندھ اسمبلی منظر امام کے قتل کی مذمت
اسلام ٹائمز۔ مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے متحدہ قومی موومنٹ کے رکن سندھ اسمبلی منظر امام کی ہلاکت کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے کراچی کا امن تباہ کرنے کی سازش قرار دیا ہے اور اس واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ ان رہنماؤں نے ایم کیو ایم کی قیادت اور مقتول ایم پی اے کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے بلند درجات کے لئے دعا کی ہے۔

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایم کیو ایم کے ایم پی اے منظر امام کی ہلاکت پر پیپلز پارٹی کے رہنماوں تاج حیدر، ایم این اے قادر پٹیل، وقار مہدی، راشد ربانی، سعید غنی، نجمی عالم، لطیف مغل، جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، کراچی کے امیر محمد حسین محنتی، سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنماوں قاری محمد عثمان، اسلم غوری، مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر غوث علی شاہ، جنرل سیکریٹری سلیم ضیاء، کراچی کے صدر نہال ہاشمی، مسلم لیگ (فنکشنل) کے رہنماوں امتیاز شیخ، مسلم لیگ (ق) سندھ کے جنرل سیکریٹری حلیم عادل شیخ، تحریک انصاف سندھ کے صدر نادر اکمل لغاری، مرکزی رہنما ڈاکٹر عارف علوی، جمعیت علمائے پاکستان کے رہنماوں صدیق راٹھور، شبیر ابوطالب، سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے سربراہ جلال محمود شاہ، عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید، جنرل سیکریٹری بشیر جان، سنی اتحاد کونسل کے رہنماوں حاجی حنیف طیب، طارق محبوب، جماعت اہلسنت کراچی کے ناظم علامہ شاہ تراب الحق قادری، مولانا ابرار رحمانی سمیت دیگر جماعتوں کے رہنماؤں نے اس واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

ان رہنماؤں نے کہا کہ کراچی میں ایک سازش کے تحت حالات خراب کئے جا رہے ہیں۔ ان رہنماؤں نے کہا کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ روز کا معمول بن گئی ہے اب تو یہ حالات ہو گئے ہیں کہ عوام کے منتخب نمائندے بھی دہشت گردی سے محفوظ نہیں ہیں۔ ان رہنماؤں نے کہا کہ منظر امام ایک اچھے انسان اور عوام دوست شخصیت کے مالک تھے۔ ان رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان کے قتل میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے اور کراچی میں قیام امن کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 232106
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش