0
Thursday 17 Jan 2013 21:07

موجودہ حکومت کو شرم سے ڈوب کے مر جانا چاہیئے، آل پاکستان مسلم لیگ

موجودہ حکومت کو شرم سے ڈوب کے مر جانا چاہیئے، آل پاکستان مسلم لیگ
اسلام ٹائمز۔ آل پاکستان مسلم لیگ سندھ کے چیف آرگنائزر سردار غلام مصطفی خاصخیلی، ڈپٹی انفارمیشن سیکر ٹری سندھ محمد علی شیروانی نے کہا کہ اسلام آباد میں بارش ہونے کے باوجود لانگ مارچ کے شرکاء جس جرات مندانہ اور ہمت سے دھرنے میں موجود ہیں ان کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں۔ قائداعظم محمد علی جناح کا پیغام کہ مسلمان پریشانی کے وقت گھبرایا نہیں کرتے، کے جزبے کو اپنے ساتھ لیکر لانگ مارچ کے شرکاء جس حوصلے کے ساتھ ڈٹے ہوئے ہیں یقینا یہ بہت مشکل کام ہے اور ہم ان کے ساتھ ہیں۔ ڈاکڑ طاہر القادری جو کچھ کر رہے ہیں یہ بات آنے والے وقت میں پتہ چلے گی مگر عوامی لانگ مارچ کا مقصد ایک غیر جانبدار نگراں سیٹ اپ ہونا اور یہ عوام کا جمہوری حق ہے۔ الیکشن غیر جانبدار ہونے چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ سپریم کورٹ نے وزیراعظم کی گرفتاری کا حکم دیکر اٹھارہ کروڑ عوام کے دل جیت لیئے ہیں اور ثابت کیا ہے کہ پاکستان میں قانون اور قانون کے رکھوالے ابھی زندہ ہیں۔ موجودہ حکومت کو شرم سے ڈوپ کر مرجانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بہت مشکل میں ہے ہر طرف قتل و غارت، امن و امان، بے روزگاری، لاقانونیت، غربت، مہنگائی عوامی مسائل ہیں جو پاکستان کی معیشت کے لئے بہت نقصان دہ ہیں، پاکستان کو خانہ جنگی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔ ہم آل پاکستان مسلم لیگ کی جانب سے موجودہ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر اقتدار سے دستبردار ہو جائے ورنہ یہ عوامی لانگ مارچ حکمرانوں کو بہا کر لے جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 232116
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش