0
Friday 18 Jan 2013 21:01

کشمیر میں بھاری برف باری سے عام زندگی مفلوج، 2 بھارتی فوجی ہلاک

کشمیر میں بھاری برف باری سے عام زندگی مفلوج، 2 بھارتی فوجی ہلاک
اسلام ٹائمز۔ کشمیر میں زبردست برفباری کی وجہ سے عام زندگی مفلوج ہوگئی اور سرینگر و جموں قومی شاہراہ بند اور گاڑیوں کی آمد و رفت معطل ہوجانے کی وجہ سے وادی کشمیر کا رابطہ بھارت سے منقطع ہوگیا ہے، ہوائی سروس بھی معطل ہوگئی ہے کیونکہ زبردست برفباری کی وجہ سے سرینگر سے جانے اور آنے والی تمام پروازیں منسوخ کردی گئیں، جمعرات سے شروع ہوئی برف باری جمعہ کو بھی جاری رہی جس کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر کے بیشتر علاقوں میں بجلی و پانی کی سپلائی بری طرح متاثر رہی، اگرچہ کم و بیش تمام بڑی سڑکوں سے برف ہٹادی گئی ہے لیکن معلوم ہوا ہے کہ دور دراز کی سڑکیں اب بھی برف سے بند پڑی ہیں اور آمد و رفت دشوار ہوگئی ہے، مقبوضہ کشمیر کے کپواڑہ ضلع میں ایل او سی کے پاس واقع نوگام سیکٹر میں بھاری برفباری کی وجہ سے جمعہ کو بھارتی فوج کے دو جوانوں کے ہلاکت کی خبر موصول ہوئی ہے، بری فوج کے ترجمان کرنل بی پانڈے نے کہا کہ نوگام سیکٹر میں پدم چوکی پر خراب موسم کی وجہ سے دو جوان ہلاک ہوگئے، بھارت فوج کے ترجمان نے کہا کہ لاشوں کو لانے کے لئے موقع پر ایک ہیلی کاپٹر کو بھیجا گیا، لیکن خراب موسم کی وجہ سے ہیلی کاپٹر زمین پر اتارا نہیں جاسکا۔
خبر کا کوڈ : 232387
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش