0
Tuesday 22 Jan 2013 16:07

نااہلیت کے خوف سے کرپٹ عناصر نے اسلام آباد ڈکلیریشن کی مخالفت شروع کر دی، ملک افضل

نااہلیت کے خوف سے کرپٹ عناصر نے اسلام آباد ڈکلیریشن کی مخالفت شروع کر دی، ملک افضل
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک راولپنڈی کے صدر ملک افضل نے کہا ہے کہ انفرادی سطح پر ایک بیٹی بیاہنی ہو تو والدین لڑکے کے کردار بارے خوب چھان بین کرتے ہیں۔ انتخابات کے نتیجے میں آنے والی حکومت سے ملک کے کروڑوں بیٹے بیٹیوں کا مستقبل وابستہ ہو تا ہے، اس لئے امیدواروں کو پرکھنے اور انتخابی عمل کو شفاف بنانے کیلئے بھرپور اقدامات کئے جائیں۔ یہی ڈاکٹر طاہر القادری کا ایجنڈا ہے۔ نااہلیت کے خوف سے کرپٹ عناصرنے اسلام آباد ڈکلیریشن کی مخالفت شروع رکھی ہے۔ کامیاب لانگ مارچ اور دھرنے نے عوام کو اپنی طاقت کا احساس دلا دیا ہے۔ حکومت کو ڈکلیریشن سے بھاگنے نہیں دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیلی دفتر کلمہ چوک میں لانگ مارچ کی کامیابی کی خوشی میں کارکنوں کے اعزاز میں دی گئی ٹی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میثاق جمہوریت سے اپنے فائدے کی تمام شقوں پرتو عمل درآمد کرا لیا گیا جبکہ عوامی مفادکے فیصلوں سے صرف نظر کیا جاتا ہے۔ اسلام آباد ڈکلیریشن کے ضامن غیر جانب دار میڈیا اور کروڑوں عوام ہیں۔
خبر کا کوڈ : 233535
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش