0
Wednesday 23 Jan 2013 09:44

کشمیر میں فوجی مبصر مشن ختم کرنے سے متعلق بھارت کا مطالبہ مسترد

کشمیر میں فوجی مبصر مشن ختم کرنے سے متعلق بھارت کا مطالبہ مسترد
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ نے کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر فوجی مبصر مشن ختم کرنے سے متعلق بھارت کا مطالبہ مسترد کردیا ہے۔ یہ بات اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان مارٹن نیسرکی nesirky نے ایک بیان میں کہی۔ ترجمان نے کہا کہ صرف سلامتی کونسل کو ہی کشمیر کے متنازع خطے میں لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی نگرانی کرنے والے فوجی مبصرمشن کو ختم کرنے کا اختیار ہے۔ اس سے قبل اقوام متحدہ میں بھارت کے سفیر نے اقوام متحدہ کے امن مشنز سے متعلق ایک بحث کے دوران کشمیر میں تعینات فوجی مبصر مشن کی حیثیت کے بارے میں سوال اٹھایا تھا۔
 
اقوام متحدہ میں بھارتی سفیر پردیپ سنگھ نے تجویز دی تھی کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 1972ء کا دو طرفہ شملہ معاہدہ موجود ہے جس کے تحت دونوں ملکوں نے مسائل باہمی طور پر حل کرنے کا سمجھوتہ کر رکھا ہے۔ ایسی صورت حال میں کنٹرول لائن پر اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ کی ضرورت باقی نہیں رہتی۔ تاہم اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب مسعود خان نے بھارتی سفیر کی اس تجویز کو مسترد کرتے ہوئے سلامتی کونسل کو بتایا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایسا کوئی سمجھوتہ نہیں ہے جس سے فوجی مبصر مشنز کا کردار متاثر ہو۔ انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کا فوجی مبصر مشنز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کے مطابق کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی نگرانی کے لیے کام جاری رکھے گا۔
خبر کا کوڈ : 233784
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش