0
Wednesday 23 Jan 2013 11:27

اسرائیلی انتخابات، حکمران اتحاد کو معمولی سبقت حاصل، نیتن یاہو کے دوبارہ وزیراعظم بننے کا امکان

اسرائیلی انتخابات، حکمران اتحاد کو معمولی سبقت حاصل، نیتن یاہو کے دوبارہ وزیراعظم بننے کا امکان
اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کے عام انتخابات میں ابتدائی نتائج کے مطابق حکمراں جماعت لیکوڈ پارٹی نے سبقت حاصل کر لی ہے، تاہم بائیں بازو سے تعلق رکھنے والی جماعت نے اس بار حیرت انگیز کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو کے لیے حکومت سازی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر دی ہیں۔ اسرائیلی پارلیمنٹ کی ایک سو بیس نشستوں میں سے حکمراں جماعت لیکوڈ پارٹی اس دفعہ اکتیس نشستیں حاصل کر پائی ہے، جبکہ گذشتہ انتخابات میں لیکوڈ پارٹی نے بیالیس نشستیں حاصل کی تھیں۔ گیارہ نشستوں سے ہاتھ دھونے اور معمولی اکثریت سے عام انتخابات جیتنے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو نے عہد کیا ہے کہ وہ ایک وسیع تر حکمراں اتحاد بنائیں گے۔ بائیں بازو کی لیبر پارٹی پارلیمنٹ میں دوسری بڑی جماعت بن کر ابھری ہے۔ اس کی قیادت ٹی وی کی ایک معروف شخصیت یائیر لاپِد کر رہے ہیں، جبکہ انتہائی دائیں بازو کی مذہبی قوم پرست جماعت بیت یہودی کو بھی نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئیں ہیں۔

دیگر ذرائع کے مطابق اسرائیلی انتخابات کے غیر حتمی نتائج کے مطابق وزیراعظم بنیامین نتن یاہو کی پارٹی اور اسکے اتحادیوں کو معمولی اکثریت حاصل ہوگئی ہے۔ اسرائیل کے انتخابات کے غیر حتمی نتائج کے مطابق نتن یاہو کی لیکوڈ پارٹی اور اسکے اتحادی یسرائیل بیتنا کو 120 میں سے 61 سیٹ حاصل ہوگئی ہیں۔ غیر حتمی نتائج آتے ہی لیکوڈ پارٹی کے حامیوں نے جشن منانا شروع کر دیا، جبکہ نتن یاہو نے کہا ہے کہ وہ مستقبل میں اپنے اتحادیوں کی تعداد بڑھانے کی کوشش جاری رکھیں گے۔

 ادھر اسرائیل کے عام انتخابات میں بنیامین نیتن یاہو دوبارہ وزیر اعظم منتخب ہو گئے ہیں۔
اسرائیل میں بنیامین نتن یاہو نے دوبارہ اقتدار سنبھال لیا ہے۔ انتخابات میں نتن یاہو کی جماعت کو ماضی جیسی اکثریت نہیں مل سکی۔ نتن یاہو نے جیت کے بعد عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی صورت میں ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا ان کی پہلی ترجیح ہوگی۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ انتخابات کے بعد نتن یاہو دائیں بازو کی مخلوط حکومت بنانے کی کوشش کریں گے۔ انتخابات کے موقع پر ملک میں سکیورٹی کے سخت انتظام کیے گئے تھے۔ پارلیمنٹ میں دائیں بازو کی حکمراں جماعت کو مشترکہ طور پر انسٹھ نشستوں کے مقابلے میں باسٹھ نشستوں کی معمولی برتری حاصل ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 233809
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش