0
Friday 8 Feb 2013 04:53

جماعت اسلامی کے رہنمائوں کا ینگ ڈاکٹرز کے ہڑتالی کیمپ کا دورہ

جماعت اسلامی کے رہنمائوں کا ینگ ڈاکٹرز کے ہڑتالی کیمپ کا دورہ
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی ضلع ملتان میاں آصف محمود اخوانی نے ضلعی ڈپٹی سیکرٹری جنرل صہیب عمار صدیقی، بزنس فورم کے ضلعی نائب صدر شیخ عبدالماجد، اسلامک لائزر موومنٹ کے ڈویژنل سیکرٹری جنرل چودھری اطہر عزیز ایڈووکیٹ، شباب ملی ضلع ملتان کے صدر سید حسنین رضا پر مشتمل ایک نمائندہ وفد کے ہمراہ ینگ ڈاکٹرز سے اظہار یکجہتی کیلئے نشتر ہسپتال جاکر ڈاکٹرز کے ہڑتالی کیمپ کا دورہ کیا اور ڈاکٹرز کو اپنے تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی آپ کے جائز مطالبات میں آپ کے ساتھ ہے۔ ڈاکٹرز نے اپنے مطالبات سے وفد کو آگاہ کیا۔ میاں آصف محمود اخوانی نے ہڑتالی ڈاکٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کی گڈ گورننس کی وجہ سے ادارے تباہ ہورہے ہیں ملازمین میں بے چینی بڑھ رہی ہے۔ حکومت عرصہ دراز سے ڈاکٹرز کے مسائل سے چشم پوشی کررہی ہے ڈاکٹرز کے ساتھ طے پانیوالے معاہدے پر عمل کرنے کی بجائے اُن کو انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنارہی ہے دور دراز علاقوں میں تبادلے کئے جارہے ہیں جو سراسر ظلم وزیادتی ہے۔
 
انہوں نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ انا کو چھوڑ کر ڈاکٹرز کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے مطابق سروس اسٹرکچر سمیت اُن کے جائز مطالبات کو تسلیم کرتے ہوئے انتقامی کاروائیوں کا سلسلہ بندکرتے ہوئے تبادلوں کے حکم کو منسوخ کیا جائے۔ نشتر ہسپتال کی عمارت اور بستروں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔ مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی و ضروری سہولیات فراہم کی جائیں اور کسی بڑے سانحہ کے رونما ہونے سے پہلے ینگ ڈاکٹرز کی بھوک ہڑتال کو ختم کروایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 238000
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش