0
Wednesday 6 Feb 2013 19:57

امریکی اتحاد سے نکلنے تک ملک میں بدامنی کا خاتمہ ممکن نہیں، پروفیسر ابراہیم خان

امریکی اتحاد سے نکلنے تک ملک میں بدامنی کا خاتمہ ممکن نہیں، پروفیسر ابراہیم خان

اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا پروفیسر محمد ابراہیم خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ملک میں اسلامی انقلاب اور عدل و انصاف کیلئے روز اول سے میدان عمل میں ہے، آنے والے انتخابات میں اپنے جھنڈے اور انتخابی نشان ترازو کے ساتھ حصہ لیں گے۔ البتہ دینی جماعتوں کے ساتھ سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہماری ترجیح رہے گی۔ قاضی حسین احمد امت مسلمہ کے عظیم داعی تھے اور اسلامی انقلاب کیلئے ان کی جدوجہد مثالی تھی۔ ان کے مشن کو جاری رکھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ کے علاقہ بارہ خیل میں قاضی حسین احمد مرحوم کی یاد میں منعقدہ ایک تعزیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع نوشہرہ معراج الدین خان، آصف لقمان قاضی اور حاجی عنایت الرحمان نے بھی خطاب کیا۔ پروفیسر محمد ابراہیم خان کا کہنا تھا کہ آج ملک میں بدامنی اور مہنگائی امریکی اتحاد کا نتیجہ ہے۔ جب تک حکمران امریکی اتحاد سے نکل نہیں آتے تب تک پاکستان سے بدامنی کا خاتمہ نہیں ہوسکتا۔
 
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی تحریک امریکی غلامی سے قوم کو نجات دلائے گی۔ آئندہ انتخابات میں امریکی اتحادیوں کو جماعت اسلامی کے امیدوار ہر حلقے سے عبرت ناک شکست دینگے۔ انہوں نے کہا کہ قاضی حسین احمد نے انسانیت کی فلاح و بہبود اور ملک میں اسلامی انقلاب کیلئے اپنی زندگی وقف کر رکھی تھی اور انہوں نے امت مسلمہ کے اتحاد کیلئے جو کوششیں کیں وہ تاریخ کا حصہ رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ قاضی حسین احمد صرف پاکستان نہیں بلکہ عالم اسلام کے عظیم داعی تھے اور ہم ان کے مشن کو جاری رکھیں گے۔

خبر کا کوڈ : 237667
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش