0
Friday 8 Feb 2013 23:20

طاہر القادری کی درخواست قبول ہوئی تو انتخابات میں تاخیر ہوسکتی ہے، اعتزاز احسن

طاہر القادری کی درخواست قبول ہوئی تو انتخابات میں تاخیر ہوسکتی ہے، اعتزاز احسن
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے رہنماء اور سینئر قانون دان اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ الیکشن کمشین کی تشکیل نو کے لئے درخوست دائر کرنا طاہر القادری کا حق ہے، تاہم الیکشن کمیشن کے کسی رکن کو ہٹایا نہیں جاسکتا، ان کا کہنا تھا کہ کسی ماورائے آئین اقدام کو عدلیہ قبول نہیں کرے گی۔ الیکشن کمیشن کے معاملے پر عدالت میں آ جانے کے بعد طاہر القادری کا حکومت کے ساتھ معاہدہ ختم ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طاہر القادری کہتے ہیں کہ ان کے پیچھے کسی کا ہاتھ نہیں تو مان لینا چاہیئے، ٹیکنو کریٹس کی حکومتیں کام خراب کرتی ہیں۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ الیکشن کمیشن بہت تیزی سے کام کر رہا ہے۔ تاہم اس کا کام حکومتی بھرتیاں روکنا نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 238176
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش