0
Saturday 9 Feb 2013 21:35

مہذب معاشرے کی تشکیل کیلئے قانون کی حکمرانی لازم ہے، چیف جسٹس

مہذب معاشرے کی تشکیل کیلئے قانون کی حکمرانی لازم ہے، چیف جسٹس
اسلام ٹائمز۔ چيف جسٹس پاکستان افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک کے بعض حصوں ميں سکيورٹی کی صورتحال بہت خراب ہے۔ مناسب قانون سازی کرکے فرقہ واريت اور دہشت گردی جیسے مسائل سے نمٹا جا سکتا ہے۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں نئے وکلا کو لائسنس دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ امن و امان کی صورتحال کی وجہ سے مشکل وقت سے گزر رہے ہیں، دہشت گردی، فرقہ واریت اور ماورائے عدالتی قتل سے ہزاروں جانیں گئیں اور لاکھوں خاندان متاثر ہوئے۔ وقت کی اہم ضرورت ہے کہ عدلیہ، انتظامیہ اور مقننہ مل کر کام کریں۔ انتہا پسندی، فرقہ واریت اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے انتظامیہ اور مقننہ کو قوانین بنا کر اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کو مہذب بنانے میں قانون کی حکمرانی اہم کردار ادا کرتی ہے۔ عدالت نے موجودہ قوانین اور طریقہ کار کے ذریعے اپنا بہتر کردار اد اکرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ آئین کی محافظ ہے اور آئینی اصولوں کی حفاظت کی ذمہ دار عدالت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہذب معاشرے کی تشکیل کیلئے قانون کی حکمرانی لازم ہے، دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے موٴثر کردار ادا کرنا ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 238444
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش