0
Sunday 10 Feb 2013 17:16

ہم پرامن لوگ ہیں لیکن ہماری خاموشی کو مجبوری نہ سمجھا جائے، علامہ مرزا یوسف حسین

ہم پرامن لوگ ہیں لیکن ہماری خاموشی کو مجبوری نہ سمجھا جائے، علامہ مرزا یوسف حسین
اسلام ٹائمز۔ ہم پرامن لوگ ہیں لیکن ہماری خاموشی کو مجبوری نہ سمجھا جائے۔ ان خیالات کا اظہار معروف عالم دین علامہ مرزا یوسف حسین نے ملت جعفریہ کے قتل عام پر حکومت اور ریاستی اداروں کی مجرمانہ خاموشی کے خلاف آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے تحت جامع مسجد نورایمان ناظم آباد کے باہر منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ اہل تشیع مسلمانوں کے قتل پر حکومت کی خاموشی حیران کن ہے قاتل گرفتار ہو بھی جائیں تو وہ عدالتوں سے آزاد ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے قاتلوں اور عادی مجرموں کے حوصلے بلند ہو رہے ہیں اور وہ آزادی اور دیدہ دلیری سے نہتے عوام کو خاک و خون میں نہلا دیتے ہیں، اگر یہی سلسلہ جاری رہا تو پھر شہر میں امن کا قیام کس طرح ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پرامن لوگ ہیں لیکن ہماری خاموشی کو مجبوری نہ سمجھا جائے۔ اس موقع پر دیگر رہنما صغیر عابد رضوی، مصطفیٰ عباس، حسن جعفر عابدی، علی اوسط، رضی حیدر، سہیل مرزا اور دیگر بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 238608
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش