0
Monday 11 Feb 2013 11:25

بھارت کے ہر ہتھکنڈے کا منہ توڑ جواب دینگے، فاروق خان

بھارت کے ہر ہتھکنڈے کا منہ توڑ جواب دینگے، فاروق خان
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نواز آزاد کشمیر کے صدر راجہ فاروق خان نے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر ایک لمحہ ضائع کیے بغیر عظیم حریت پسند کشمیری لیڈر افضل گورو کو پھانسی دینے کے ظالمانہ اقدام کے حوالے سے قانون ساز اسمبلی کا ایک روزہ اجلاس طلب کرے۔ بھارت نے افضل گورو کو پھانسی دے کر نہ صرف کشمیریوں بلکہ پاکستان کو خطرناک پیغام دیا ہے کہ ہم تمھارے محسنوں کو پھانسی پر چڑھاتے رہیں گے جس کے خلاف کشمیری قیادت، عوام اور پاکستانی قیادت کو ایک ہو کر جواب دینا ہو گا۔ انھوں نے کہا کہ ہم نہ صرف اپنی شہ رگ کی حفاظت کرنا جانتے ہیں بلکہ بھارت کہ ہر ہتھکنڈے کا منہ توڑ جواب دینگے۔ قائد حزب اختلاف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقبول بٹ کو بھی تہاڑ جیل میں پھانسی پر چڑھایا گیا تھا کیونکہ وہ کشمیریوں کو بھارت سے آزادی دلانا چاہتا تھا۔ 

انھوں نے کہا کہ شیخ عبدالعزیز شہید سے لیکر افضل گورو شہید تک تمام شہداء کشمیریوں کے محسن ہیں جنہوں نے کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے اور پاکستان کے استحکام، ترقی و خوشحالی کے لیے اپنی جانوں کی قربانیاں دیں۔ پانچ لاکھ سے زائد شہداء کا لہو رنگ لائے گا۔ یہ شہادت بھارت کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہو گی اور کشمیری اپنے شہداء کا حساب برابر کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اس معاملے پر عالمی سطح پر زور دار احتجاج کرے اور اقوام متحدہ، اوآئی سی سمیت تمام عالمی اداروں کی توجہ اس جانب مبذول کروائے۔ انھوں نے پاکستانی حکومت سے دہشت گردی کے مرتکب سربجیت سنگھ کو پھانسی پر لٹکانے کا مطالبہ کیا۔ جس نے پاکستان میں دہشت گردی کی کاروائیوں کا اعتراف کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 238784
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش