0
Monday 11 Feb 2013 15:28

کراچی،وکلاء کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف سندھ بار ایسوسی ایشن کا وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر دھرنا

کراچی،وکلاء کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف سندھ بار ایسوسی ایشن کا وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر دھرنا
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں وکلاء کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف سندھ بار ایسوسی ایشن کے تحت وکلاء نے وزیراعلیٰ ہاوٴس کے سامنے دھرنا دیا اور جاں بحق وکلاء کو معاوضہ ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔ سپریم کورٹ کے سینئر وکیل ایم ایم طارق ایڈوکیٹ کے قتل کے خلاف سندھ ہائی کورٹ ایسوسی ایشن کا تعزیتی ریفرنس منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر مصطفی لاکھانی نے کہا کہ حکومت عوام کی جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہوچکی ہے۔ انہوں نے ایم ایم طارق کے ورثاء کو پچاس لاکھ روپے معاوضہ اور وکلاء کو اسلحہ لائسنس دینے کا بھی مطالبہ کیا۔ انہوں نے ستائیس فروری کو سندھ ہائی کورٹ سے مزار قائد تک مارچ کا بھی اعلان کیا۔

بعد ازاں وکلاء ریلی کی صورت میں وزیراعلیٰ ہاوٴس کی طرف روانہ ہوئے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ ہاوٴس جانے والے راستوں کو کنٹینرز لگاکر ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا تھا جس کے باعث اطراف کی سڑکوں پر شدید ٹریفک جام رہا۔ وزیراعلیٰ ہاوٴس کے سامنے کچھ دیر دھرنا دیا گیا، دھرنے کے شرکاء سے خطاب میں وکلاء رہنماوٴں نے وکلاء کو تحفظ فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 238835
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش