0
Wednesday 13 Feb 2013 15:52

ایم ڈبلیو ایم کسانوں، مزدوروں، اور بے روزگاروں کے استحصال کے خلاف ہے، علامہ اقتدار نقوی

ایم ڈبلیو ایم کسانوں، مزدوروں، اور بے روزگاروں کے استحصال کے خلاف ہے، علامہ اقتدار نقوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملتان کے ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کہاہے کہ ملکی معیشت اس وقت تباہی کے دہانے پر جبکہ حکمران اپنے عیش وعشرت کی خاطر ملک کو دونون ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔ موجودہ حکمران کسی عذاب الہی سے کم نہیں ہیں جو کہ ہمارے اپنے منتخب کیے ہوئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی صدر چودھری انور سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں سیکرٹری سیاسیات مہر سخاوت علی، سید شبر رضا زیدی، سید عاصم رضا اور محمد رضانقوی موجود تھے۔
 
پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی صدر چودھری انور نے وفد کو خوش آمدیدکہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کسان اتحاد پورے پنجاب میں اپنا تنظیمی تشخص رکھتی ہے اور آئندہ عام انتخابات میں اپنے اُمیدوار کھڑے گی۔ اس موقع پر دونوں جماعتوں کے رہنمائوں نے دہشت گردی، فرقہ واریت اور انتہاپسندی کے حوالے سے گفتگوکی۔ علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کہاکہ مجلس وحدت مسلمین کسانوں، مزدوروں، اور بے روزگاروں کے استحصال کے خلاف ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کسان اتحاد چونکہ ہمارے منشور سے کسی حدتک مطابقت رکھتی ہے اسی طرح ان سے آنے والے وقتوں میں ملاقاتیں جاریں رہیں اور مل کر چلنے کے حوالے سے مزید پیشرفت ہوگی۔
 
اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی میں کسانوں، مزدوروں اور بے روزگاروں کا کیا جانیوالا استحصال رُکاوٹ کا باعث ہے۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں آئین اور قانوں کی پاسداری، پُرامن معاشرے کے قیام، باصلاحیت، مخلص اور محب وطن افراد کے ہاتھوں حکمرانی منتقل کرنا چاہتی ہے۔ مجلس وحدت مسلمین کے وفد نے پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی صدر چودھری انور کو 15فروری کو ملتان میں ہونے والے سیاسی کنونشن میں شرکت کی دعوت دی۔
خبر کا کوڈ : 239333
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش