0
Tuesday 12 Feb 2013 00:29

ایم ڈبلیو ایم سندھ کی صوبائی شوریٰ کا اجلاس، کراچی ڈویژن سمیت دیگر اضلاع کی شرکت

ایم ڈبلیو ایم سندھ کی صوبائی شوریٰ کا اجلاس، کراچی ڈویژن سمیت دیگر اضلاع کی شرکت
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین سندھ کی صوبائی شوریٰ کا اجلاس مورو کی مرکزی امام بارگاہ میں منعقد کیا گیا، اجلاس میں مرکزی سیکریٹری اطلاعات برادر سید مہدی، نائب مرکزی آفس سیکریٹری برادر ارشاد بنگش نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں سندھ بھر کے اضلاع اور کراچی ڈویژن کے نمائندگان بھی شریک تھے۔ اجلاس میں سندھ بھر میں مجلس وحدت مسلمین کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں 24 مارچ کو حیدرآباد میں منعقدہ قرآن و اہل بیت (ع) کانفرنس کے انعقاد کے سلسلے میں بھی تفصیلی بحث کی گئی۔ اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات برادر سید مہدی نے کہا کہ یہ شہیدوں کے خون کی تاثیر ہے کہ آج ملت جعفریہ اپنی سیاسی جدوجہد کا آغاز کرچکی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہمیں یہ افتخار حاصل ہے کہ ہمیں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی صورت میں شہداء کے پیغام کو زندہ رکھنے اور ان کی قربانی سے قوم کو کردار زینبی (ع) کی طرف دعوتدینے والا رہنما نصیب ہوا ہے، اب ہمارا یہ فرض ہے کہ ہم اپنے مرکز کے تابع رہ کر ملت کی سربلندی اور استحکام کے لئے اپنی تمام تر توانائیوں کو بروئے کار لائیں۔

سید مہدی نے مزید کہا کہ ایم ڈبلیو ایم نے 25 مارچ 2012ء کو کراچی کے تاریخی نشتر پارک میں اپنے جس سیاسی سفر کا آغاز کیا تھا، خداوند متعال کے فضل سے آج وہ ایک تناور درخت بن چکا ہے، آج ملت جعفریہ اپنے سیاسی حقوق کے تحفظ کے لئے میدان عمل میں موجود ہے اور وقت کے یزیدوں سے اپنے حقوق چھین کررہے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اپنے شہیدوں کے خون کا اہل وارث بننا ہے اور اپنے شہیدوں کی قربانیوں کو رائیگاں جانے نہیں دینا ہے۔ درایں اثناء ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سیکریٹری سیاسیات عبداللہ مطہری نے اجلاس کے شرکاء کو اپنے شعبے کے حوالے سے اب تک کے تمام معاملات اور سیاسی رہنماؤں سے ہونے والی ملاقاتوں کی بریفنگ دیتے ہوئے اس بات کا اشارہ دیا کہ جلد ہی سندھ کی سطح پر اہم فیصلہ قوم کی خدمت میں پیش کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 238963
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش