0
Thursday 14 Feb 2013 04:52

حضور اکرم (ص) کی ولادت باسعادت سے گمراہوں کو روشنی ملی، علامہ عسکری الہدایت

حضور اکرم (ص) کی ولادت باسعادت سے گمراہوں کو روشنی ملی، علامہ عسکری الہدایت
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملتان (نشتر میڈیکل کالج یونٹ )کے زیراہتمام جشن عید میلادالنبی (ص)منایا گیا۔ تقریب راضی ہال میں منعقد ہوئی جس کی صدارت ڈویژنل صدر آئی ایس او ملتان تہور حیدری نے کی۔ جبکہ تقریب سے مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی رہنما علامہ عسکری الہدایت، مولانا نادر عباس جعفری، ڈاکٹر عرفان حیدر اور دیگر نے خطاب کیا۔ جشن عید میلادالنبی (ص) کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ آقائے دو جہاں (ص) کی ولادت باسعادت کی خوشی منانا اللہ تبارک و تعالی کی مقدس کتاب قرآن پاک سے ثابت ہے۔ رب کریم نے حضور اکرم (ص) کی ولادت باسعادت سے آسمانوں کو منور و مستفیض کیا۔ سرکار دو عالم کا گھرانہ اہل بیت (ع) بھی نور مصطفی (ص) سے مستفیض ہوا۔ انہوں نے کہا کہ حضور اکرم (ص) کی ولادت باسعادت سے گمراہوں کو روشنی ملی اور تمام عالم اسلام میں اتفاق و اتحاد پیدا ہوا۔ جانوروں، پرندوں نے حتی کہ حجر اسود نے بھی خوشیاں منائیں، بنی نجار کی بیٹیوں نے خوشیاں منائیں۔
 
علامہ عسکری الہدایت نے کہا کہ نبی اکرم (ص) نے ارشاد فرمایا کہ میرے اہل بیت (ع) سفینہ نوح کی طرح ہیں جو اِس میں سوار ہوا وہ کامیاب و کامران ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ میلاد کی خوشی سے قلب و روح کو تسکین حاصل ہوتی ہے، ایمان تازہ ہوتا ہے، اولاد میں خیر و برکت ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میلاد شریف جس مَنت سے منایا جائے وہ پوری ہوتی ہے۔ رب کریم ارشاد فرماتا ہے کہ جس نے میرے محبوب (ص) کی اطاعت کی اس نے میری اطاعت کی۔ جس نے میرے محبوب (ص) سے محبت کی اللہ تعالی اس کے اگلے پچھلے گناہ معاف فرما دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رب کریم بندے کی ذات، رنگ و نسل کو نہیں دیکھتا وہ تو محبوب کریم (ص) سے عشق و محبت کو دیکھتا ہے، اِسی وجہ سے اِس بندے کے گھر پر انوار و تجلیات کا نزول رہتا ہے۔ آئی ایس او کے ڈویژنل صدر تہور حیدری نے اپنے خطاب میں کہا کہ آنحضرت (ص) نے فرمایا کہ خاتون جنت حضرت فاطم الزہرا سلام اللہ علیہا جنت کی عورتوں کی سردار ہیں اور جب ان کا پل صراط سے گذر ہو گا تو ملائکہ و فرشتہ کہیں گے کہ اپنی نگاہوں کو خم کرلو خاتون جنت (ع)، امام الانبیا کی لخت جگر کی سواری جا رہی ہے۔ آنحضرت نے حضرت علی علیہ السلام کیلئے کہا کہ میں علم کا شہر ہوں اور علی اِس کا دروازہ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 239482
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش