0
Monday 18 Feb 2013 11:17

کشمیر نیوکلیئر قوتوں کے درمیان بارود کا ڈھیر ہے، سردار عتیق

کشمیر نیوکلیئر قوتوں کے درمیان بارود کا ڈھیر ہے، سردار عتیق
اسلام ٹائمز۔ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ جواں سال نسل ملک و ملت کا قیمیتی سرمایہ ہے۔ ملک کی تقدیر کو جواں سال نسلنے تبدیل کرنا ہے۔ فکری و نظریاتی تربیت کر کے نوجوان نسل کو مزید مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کی ضرورت ہے۔ مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان نے 22 سال کی عمر میں جہاد کے ذریعے یہ خطہ آزاد کرایا۔ حکمران بنتے رہتے ہیں مگر لیڈر روز روز پیدا نہیں ہوتے۔ حکومت اور عوام ایک جسم کی مانند ہوتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گذشتہ روز مظفرآباد میں یوتھ سمٹ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

انھوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں گڈگورننس کی بنیاد سردار عبدالقیوم خان نے 70ء کی دہائی میں رکھی۔ انتظامیہ بہترین ادارہ ہے اس میں غیر ضروری اکھاڑ پچھاڑ اور پسند ناپسند سے خرابی پیدا ہوتی ہے۔ قائداعظم محمد علی جناح نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ اور مجاہد اول نے سقوط ڈھاکہ کے بعد کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ دیکر کشمیری قوم کی ایک سمت کا تعین کیا۔ سردار عتیق نے کہا کہ کشمیر دو نیو کلیئر قوتوں کے درمیان بارود کا ڈھیر ہے اس مسئلے کو سلجھانے کے لیے پاکستان اور ہندوستان کو مذاکرات میں کشمیریوں کو شامل کرنا ہو گا۔ یوتھ سمٹ میں آزاد کشمیر کے دس اضلاع کے علاہ پنجاب، سندھ، بلوچستان، سوات، کے پی کے اور گلگت بلتستان کے نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 240567
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش