0
Tuesday 19 Feb 2013 14:56

پاراچنار، احتجاجی دھرنے میں متعدد تنظیموں کے شانہ بشانہ ہزاروں کی تعداد میں عوام کی شرکت

پاراچنار، احتجاجی دھرنے میں متعدد تنظیموں کے شانہ بشانہ ہزاروں کی تعداد میں عوام کی شرکت
اسلام ٹائمز۔ سانحہ کوئٹہ کے خلاف ملک کے دوسرے حصوں کی طرح پاراچنار میں بھی دھرنے کا اھتمام کیا گیا ہے۔ تحریک حسینی کے سرپرست اعلیٰ علامہ سید عابد حسینی کی قیادت میں کرم ایجنسی کی متعدد تنظیموں کی جانب سے کوئٹہ کے پر آشوب سانحے کے خلاف پاراچنار پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنے کا انعقاد کیا گیا ہے۔ جس میں تحریک حسینی، آئی ایس او، آئی او، انصار الحسین، انوریہ آرگنائزیشن اور سلمان پاک ٹرسٹ کے سینکڑوں کارکن اور لیڈران شرکت کررہے ہیں۔ جبکہ کل انجمن حسینیہ کے زیر اھتمام ایک احتجاجی جلوس نکالا گیا۔ جس میں کرم ایجنسی کی عوام کے علاوہ مختلف تنظیموں خصوصا تحریک حسینی کے رہنماؤں اور کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ پاراچنار میں پہلی مرتبہ اتحاد و یگانگت کی فضا دیکھ کر لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

پاراچنار سے آمدہ اطلاعات کے مطابق دھرنا کوئٹہ کے شہداء کے مظلوم خانوادوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر منعقد کیا گیا ہے۔ دھرنے کے منتظمین نے ہمارے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جب تک پاکستان کے دیگر علاقوں بشمول کوئٹہ کے دھرنا ختم نہیں ہوتا۔ ہمارا دھرنا جاری رہے گا۔ دھرنے کی وجہ سے ساتھ ہی واقع کچہری کے تمام دفاتر بند ہیں اور پی اے کے دفتر سے ہوتا ہوا پاک افغان بارڈر تری منگل جانے والا مرکزی شاہراہ ہر قسم کے ٹریفک کے لئے بند ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی کوئٹہ کے مظلوم ہزارہ قبیلے سے اظہار یکجہتی کے طور پر جہاں پاکستان کے دیگر علاقوں میں دھرنے دئے گئے تھے۔ اسی طرح پاراچنار میں بھی ایک طویل دھرنا دیا گیا تھا۔ جس میں کوئٹہ کے علاوہ پاراچنار کے مقامی مسائل کو بھی اجاگر کیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 240886
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش