0
Tuesday 19 Feb 2013 01:24

سانحہ کوئٹہ کیخلاف پشاور میں احتجاجی ریلی اور علامتی دھرنا

سانحہ کوئٹہ کیخلاف پشاور میں احتجاجی ریلی اور علامتی دھرنا
اسلام ٹائمز۔ سانحہ کوئٹہ کیخلاف ملک کے دیگر شہروں کی طرح پشاور میں بھی مختلف تنظیموں اور ماتمی سنگتوں کے زیر اہتمام علامتی دھرنا دیا گیا۔ جس میں بڑی تعداد میں مرد و خواتین نے شرکت کی۔ دھرنے کے شرکاء ریلی کی صورت میں محلہ مروی ہا سے برآمد ہوئے اور حکومت، دہشتگردوں اور امریکہ مخالف نعرہ بازی کرتے ہوئے قصہ خوانی بازار پہنچے۔ جہاں شہداء کی یادگار کے مقام پر علامتی دھرنا دیا گیا۔ اس موقع پر جامع شہید عارف حسین الحسینی کے خطیب علامہ عابد حسین شاکری، علماء مشائخ کونسل کے چیئرمین مولانا محمد شعیب، جامع مسجد کوچہ رسالدار کے خطیب علامہ ارشاد حسین خلیلی، جے یو آئی (س) ضلع پشاور کے رہنماء مولانا قاسم اور تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے صوبائی سربراہ میجر (ر) حسنین کاظمی نے خطاب کرتے ہوئے سانحہ کوئٹہ کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے شہر کو فوری طور پر فوج کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا۔

مقررین کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں جاری دہشتگردی کے پیچھے شیطانی ذہن امریکہ کا ہے، امریکہ کے ناپاک وجود کو پاکستان سے نکال باہر کئے بغیر ملک میں قیام امن کا خواب پورا نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ سمیت ملک بھر میں دہشتگردی کے آئے روز پیش آنے واقعات نے پوری قوم بلخصوص ملت تشیع کو شدید طور پر عدم تحفظ کا شکار کردیا ہے۔ اگر قتل و غارت گری کا یہ سلسلہ نہ رکا تو ملت تشیع کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو جائے گا۔ انہوں نے کوئٹہ شہر کو فوری طور پر فوج کے حوالے کرنے اور دہشتگردوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن شروع کرنے کا مطالبہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 240760
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش