0
Sunday 24 Feb 2013 15:03

پنجاب میں دہشت گردوں کیخلاف کارروائی نہیں ہو سکی، شیعہ علماء کونسل

پنجاب میں دہشت گردوں کیخلاف کارروائی نہیں ہو سکی، شیعہ علماء کونسل
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پنجاب کے وفد نے علامہ مظہر عباس علوی کی سربراہی میں سینئر مشیر وزیر اعلی پنجاب سینٹر سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں شیعہ علما ء کونسل پنجاب کے صدر علامہ مظہر عباس علوی نے کہا کہ جب تک پنجاب میں لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ کے خلاف کارروائی نہیں ہوتی امکان ہے کہ اہل تشیع مسلم لیگ ن کو ووٹ نہ دیں، جنوبی پنجاب میں دہشت گردوں کے خلاف ابھی تک موثر کارروائی نہیں ہو سکی.

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی فہرستوں کو متوازن بنانے کیلئے عزاداروں اور ہمارے کارکنوں کے نام بھی شامل کر دئیے ہیں، امن کمیٹی میں غیر متعلقہ افراد کے نام شامل کر کے اسے غیر موثر بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ حیدر علی مرزا کا شیعہ علما کونسل سے تعلق نہیں جبکہ لاہور کے صدر سید آصف علی زیدی نے ڈاکٹر علی حیدر اور ان کے صاحبزادے کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کو حکومت پنجاب کی غفلت قرار دیتے ہوئے کہا کہ لاہور میں ہونے والے واقعہ کے قاتل گرفتار نہ ہونا حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔
خبر کا کوڈ : 242208
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش