0
Sunday 3 Mar 2013 00:30

دنیا کی کوئی طاقت ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ نہیں روک سکتی، صدر زرداری

دنیا کی کوئی طاقت ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ نہیں روک سکتی، صدر زرداری
اسلام ٹائمز۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ نہیں روک سکتی، پاکستان ایران گیس پائپ لائن منصوبہ کی اونرشپ پاکستانی عوام لیں۔ صدر نے کہا کہ یہ منصوبہ 1994ء کو طے ہوا تھا جس پر کوئی پابندی عائد نہیں ہو سکتی۔ لاہور میں سینیر اینکرز پرسنز سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے صدر زرداری کا کہنا تھا کہ توانائی کی ضرورت پوری کرنے کیلئے ایران سے معاہدہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی نہیں ہے، گیس پائپ لائن منصوبے پر امریکہ سے بات کریں گے۔ صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ وہ تمام صحافیوں کو دعوت دیتے ہیں کہ گیارہ مارچ کو ان کے ساتھ گیس منصوبے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں۔ یہ پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین منصوبہ ہے جو قومی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کریگا۔

صدر زرداری کا کہنا تھا کہ الیکشن میں ایک دن کی بھی تاخیر نہیں ہو گی۔ عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہونگے، انہوں نے کہا کہ جمہوری نظام کے مضبوطی سے نان اسٹیٹ ایکٹرز کمزور ہوں گے۔ صدر نے کہا کہ کسی حالت میں جمہوریت کو پٹڑی سے نہیں اترنے دیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں صدر کا کہنا تھا کہ اگر سپر طاقت مذاکرات کر سکتی ہے تو ہم کیوں نہیں کرسکتے۔ صدر کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی انتخابی مہم یوسف رضا گیلانی کی قیادت میں شروع ہو گی۔ آئندہ عام انتخابات میں بلوچستان میں تمام گروپس حصہ لیں گے۔ صدر نے واضح کیا کہ کوئی طاقت ہم سے جمہوریت نہیں چھین سکتی۔ صدر نے کہا کہ وہ لاہور میں صدر اسحاق نہیں بنیں گے۔ جو پارٹی عام انتخابات میں اکثریت حاصل کرے گی اسے حکومت بنانے کی دعوت دی جائیگی۔
خبر کا کوڈ : 243740
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش