0
Monday 4 Mar 2013 12:48

آزاد کشمیر میں گڈگورننس قائم کریں گے، چوہدری مجید

آزاد کشمیر میں گڈگورننس قائم کریں گے، چوہدری مجید
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا ہے کہ تحریک آزادی  کے بیس کیمپ میں پیپلز پارٹی کی حکومت استحصال پر مبنی معاشرے کے خاتمے اور آزاد خطہ میں قانوں و انصاف کی حکمرانی قائم کرنے کے آزاد کشمیر میں صحیح معنوں میں گڈگورننس قائم کرے گی۔ پیپلز پارٹی کے دور میں آزاد کشمیر میں کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں ہوگا اور نہ ہی کسی کے ساتھ ناانصافی ہونے دی جائے گی۔ وزیراعظم پیپلز لائر فورم کے صدر سردار گل نواز کی قیادت میں وکلاء کے وفد سے بات چیت کر رہے تھے۔ چوہدری مجید نے کہا کہہ آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کے ویژن کے مطابق انسانیت کی فلاح و بہبود کے ایجنڈے پر عمل پیرا حکومت ایسے اقدامات کر رہی ہے جس سے عوام کو جلد اور سستا انصاف مہیا ہو سکے۔ انھوں نے کہا کہ گڑھی خدا بخش کے شہداء نے مقدس لہو کا نذرانہ دے کر پاکستان کے استحکام اور سلامتی و جمہوریت کو فروغ دیا۔ آنے والا مورخ اس کو سنہری حروف میں لکھے گا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کی مدبرانہ پالیسیوں اور جرات مندانہ فیصلوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کو کوہ ہمالیہ کی طرح بلند و مضبوط بنا دیا اور پاکستان میں جمہوریت کو ڈی ٹریک کرنے والوں کے منفی عزائم کو ناکام بنا دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 244089
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش