0
Monday 4 Mar 2013 11:04

نااہل وزیراعظم نے نظام حکومت مفلوج کر کے رکھ دیا، بیرسٹر سلطان

نااہل وزیراعظم نے نظام حکومت مفلوج کر کے رکھ دیا، بیرسٹر سلطان
اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ افغانستان سے امریکہ اور نیٹو افواج کے انخلاء کے موقع پر ہمارے پاس پھر مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے بھارت پر دبائو ڈالنے کا موقع آیا ہے ہم انخلاء میں مدد دیکر بین الاقوامی سپورٹ حاصل کر سکتے ہیں۔ مسئلہ کشمیر پر مقبوضہ اور آزاد کشمیر کی سیاسی قیادت کشمیریوں کے اعتماد پر پور نہیں اتر سکتی میں اپنی بساط کے مطابق مسئلہ کشمیر کو تمام فورمز پر اٹھاتا ہوں۔ موجودہ حکومت آزاد کشمیر کے خلاف میں نے کوئی مہم شروع نہیں کی۔ وزیراعظم اپنی طرف سے وزراء کے نام سے میرے خلاف اخبارات میں بیان جاری کرواتے ہیں جبکہ وزراء مجھے فون کر کے ان بیانات سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہیں۔ 6 مارچ کا مظفرآباد جلسہ پیپلز پارٹی مکائو نہیں بلکہ پیپلز پارٹی بچائو جلسہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے بائیں تھلہ میں ایک استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

بیرسٹر سلطان نے کہا کہ گوادر پر چائنہ اور گیس پائپ لائن پر ایران سے معاہدے صدر پاکستان آصف علی زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی کے اہم کارنامے ہیں۔ آئندہ بھی عوام پیپلز پارٹی کو اقتدار میں لائیں گے تاکہ میگا پراجیکٹس پایا تکمیل تک پہنچ سکیں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان اپنے مفادات کی خاطر دنیا کے کسی بھی ملک سے معاہدے اور تعلقات قائم کرنے کا حق رکھتا ہے۔ آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کا ترقی نہ کرنا بیڈگورننس اور کرپشن کا نتیجہ ہے۔ وزیراعظم اور کچھ وزراء کرپشن میں لتھڑے ہوئے ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ میں آزاد کشمیر کے اندر آئینی اور سیاسی بحران پیدا نہیں کرنا چاہتا لیکن قائدین کو کرپشن اور کارکنوں کے استحصال سے آگاہ کرنا میری ذمہ داری میں شامل ہے۔ انھوں نے کہا کہ میرے 6 مارچ کے مظفرآباد کے جلسہ کو روکنے کے لیے دبائو ہے آزاد کشمیر میں کوئی مارشل لاء نہیں ہے کہ کوئی جلسہ نہیں کرسکتا۔ 6 مارچ کو اہم اعلان کر کے خطہ کی تقدیر بدلنے اور کارکنوں کی آواز پر صحیح فیصلہ کروں گا۔
خبر کا کوڈ : 244048
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش