0
Tuesday 5 Mar 2013 03:48

لاہور میں شیعہ علما کونسل، جے ایس او کا سانحہ عباس ٹاون کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

لاہور میں شیعہ علما کونسل، جے ایس او کا سانحہ عباس ٹاون کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علما کونسل، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور جعفریہ یوتھ کے زیراہتمام لاہور پریس کلب کے باہر سانحہ عباس ٹاون کراچی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ جس کی قیادت شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدر علامہ مظہر عباس علوی نے کی۔ احتجاجی مظاہرے سے شیعہ علما کونسل پنجاب کے سینئر نائب صدر علامہ حافظ کاظم رضا نقوی، صوبائی سیکرٹری اطلاعات علامہ ذوالفقار حیدر، شہباز حیدر نقوی، جے ایس او لاہور ڈویژن کے صدر علی محسن چودھری، ایس یو سی لاہور کے صدر آصف علی زیدی، جعفریہ یوتھ کے ناظم عامر علی خان، سیکرٹری اطلاعات اور دیگر نے خطاب کیا۔ 

علامہ مظہر عباس علوی نے کہا کہ دہشت گردوں کے ہاتھوں حکومت یر غمال ہو چکی ہے۔ آئے روز کے واقعات واضح کرتے ہیں کہ ریاستی ادارے امن و امان برقرار رکھنے میں ناکام ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ اور بم دھماکوں میں ہزاروں اہل تشیع کو قتل کیا جاچکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ واقعات کا تسلسل محب وطن اہل تشیع کو علیحدگی پر مجبور کررہا ہے۔ علامہ مظہر عباس علوی نے میڈیا کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے دہشت گردوں کو بے نقاب کیا ہے۔ 
مصنف :
خبر کا کوڈ : 244272
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش