0
Wednesday 6 Mar 2013 00:09

سانحہ عباس ٹاﺅن، مقدمہ 2 دن بعد نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا

سانحہ عباس ٹاﺅن، مقدمہ 2 دن بعد نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا
اسلام ٹائمز۔ اتوار کو ہونے والے سانحہ عباس ٹاﺅن کراچی کا مقدمہ 2 دن بعد تھانہ سچل میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا۔ مقدمہ منگل 5 مارچ کو سچل تھانے میں حکومت کے ذریعے سب انسپکٹر علی اکبر کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ نمبر 121/13 ہے۔ مقدمہ میں 49 افراد کو شہید اور 124 افراد کو زخمی بتایا گیا ہے۔ مقدمہ میں دہشت گردی کی دفعات بھی لگائی گئی ہیں۔ مقدمہ دفعہ 302(34)، 3/4 ایکسپلوژو ایکٹ اور TATA کے تحت درج کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ حکومت نے متاثرین کے لئے امدادی رقم کا اعلان بھی کر دیا اور اپنی بےحسی پر پردہ ڈالنے کے لئے دھماکے کی تحقیقات کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران پر مشتمل کمیٹی بھی قائم کر دی لیکن مقدمہ درج کرنے کا خیال دو دن گزر جانے کے بعد پولیس کو آیا۔
خبر کا کوڈ : 244532
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش