0
Wednesday 6 Mar 2013 01:36

شہباز شریف کا علامہ ناصر عباس جعفری کو ٹیلی فون، سانحہ کوئٹہ و کراچی پر اظہار تعزیت

شہباز شریف کا علامہ ناصر عباس جعفری کو ٹیلی فون، سانحہ کوئٹہ و کراچی پر اظہار تعزیت
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری کو ٹیلی فون کیا ہے اور سانحہ عباس ٹاؤن کراچی اور سانحہ کوئٹہ پر تعزیت پیش کرتے ہوئے دہشت گردانہ کارروائیوں کی شدید مذمت کی ہے۔ اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کراچی دہشتگردوں کے رحم و کرم پر ہے اور سانحہ عباس ٹاؤن میں انسانی جانوں کا ضیاع انتہائی افسوسناک ہے۔ اس واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ وزیراعلٰی پنجاب کا کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں اہلیان پنجاب اپنے اہل تشیع بھائیوں کے ساتھ ہیں اور دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ پورے ملک میں کالعدم دہشت گرد گروہ سرگرم عمل ہیں اور معصوم انسانوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ 

علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ لسانی فاشسٹ اور مذہبی انتہاء پسند گروہوں کے گٹھ جوڑ نے ملک کی معاشی شہ رگ کو غیر مستحکم کرنے کے لئے بھرپور سازشیں تیار کرلی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ لسانی فاشسٹ اور مذہبی کالعدم انتہاء پسند گروہ کراچی میں ہونے والے بم دھماکے میں براہ راست ملوث ہیں اور امریکی، اسرائیلی و بھارتی ایجنڈے پر کاربند ہیں۔ ملک میں دہشت گردوں کی عملی حکمرانی ہے، محب و طن جماعتوں کو مل کر دہشت گردوں کا مقابلہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی استحکام کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے۔ ہمارا منشور وحدت ہے اور ملک دشمن اسلام دشمن طاقتوں کو پاکستان میں انشاءاللہ شکست دیں گے۔ اس موقع پر علامہ ناصر عباس جعفری نے وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف کی جانب سے تعزیت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں شہباز شریف نے ن لیگ کی طرف تعزیت کیلئے آنے کی بھی خواہش کا اظہار کیا۔
خبر کا کوڈ : 244554
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش