0
Wednesday 6 Mar 2013 13:01

سانحہ عباس ٹاﺅن پر بھی دہشتگرد جماعت متحدہ سیاست سے باز نہیں آئی، شمشاد خان غوری

سانحہ عباس ٹاﺅن پر بھی دہشتگرد جماعت متحدہ سیاست سے باز نہیں آئی، شمشاد خان غوری
 اسلام ٹائمز۔ مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے وائس چیئرمین شمشاد خان غوری نے کہا کہ سانحہ عباس ٹاﺅن عظیم انسانی المیہ ہے۔ آفاق احمد نے جن دہشت گردوں کا پردہ فاش کیا، وہ اس المیہ کو شیعہ سنی لڑائی کا رنگ دینے کی کوشش کرکے بے نقاب ہوچکے ہیں لیکن عوام بے وقوف نہیں کہ پانچ سال حکومت کے مزے لینے والی دہشت گرد فاشسٹ جماعت متحدہ کے ”مگر مچھ کے آنسوﺅں“ کے جھانسے میں آجائیں۔ مہاجر قومی مومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کی رہائش گاہ پر ابوالحسن اصفہانی روڈ سے آنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے شمشاد خان غوری نے کہا کہ کوئٹہ میں اہل تشیع ہزارہ برادی کے قتلِ عام، سنی علماء کی ٹارگٹ کلنگ اور اسکے بعد سانحہ عباس ٹاﺅن ملک کو عدم استحکام سے دچار کرنے کی کی سازش ہے، جسے زر خرید ایجنٹوں اور کراچی پر قابض متحدہ دہشت گردوں کے ہاتھوں پایہ تکمیل تک پہنچایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیسے ہی کوئی سانحہ رونما ہوتا ہے، متحدہ کے دہشت گرد اسے لسانیت و فرقہ واریت کا رنگ دینے کیلئے سرگرم ہو جاتے ہیں۔

شمشاد خان غوری نے کہا کہ شیعہ برادری ایک منظم اور پاکستان کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے سرگرم برادری ہے اور اسے نقصان پہنچانا ملک کو ترقی کی راہ سے ہٹانے کے مترادف ہے، جس کی کبھی حمایت نہیں کرسکتے اور نہ ہی عصبیت کا زہر گھولنے والے متحدہ دہشت گردوں کو اس کی اجازت دیں گے۔ انہوں نے کہا مرنے والے شیعہ ہوں یا سنی، گود کراچی کی اجڑی ہے، جس کی کسی کو فکر نہیں۔ رہنماء مہاجر قومی موومنٹ نے مزید کہا کہ امام بارگاہیں اور مساجد شہداء کی نماز جنازہ ادا کرنے والوں سے بھری ہوئی ہیں لیکن حکومتی جوڑ توڑ میں ماہر اور کراچی کو آگ و خون کے حوالے کرنے والی دہشت گرد فاشسٹ جماعت متحدہ اس موقع پر بھی سیاست سے باز نہیں آئی بلکہ شرانگیز تقریروں کے ذریعے متاثرینِ عباس ٹاﺅن کے زخموں پر نمک پاشی کر رہی ہے۔ عوام انہیں پہچانیں اور اپنے درمیان سے ہمیشہ کیلئے نکال باہر کریں۔
خبر کا کوڈ : 244651
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش