0
Thursday 7 Mar 2013 21:33

شاویز کی موت سے لاطینی امریکہ نے ایک عظیم انقلابی کو کھو دیا، بھیم سنگھ

شاویز کی موت سے لاطینی امریکہ نے ایک عظیم انقلابی کو کھو دیا، بھیم سنگھ
اسلام ٹائمز۔ لاطینی امریکہ کے عظیم مجاہد آزادی اور وینزویلا کے صدر ہوگو شاویز کی اچانک اور افسوسناک موت پر جموں و کشمیر نیشنل پنتھرس پارٹی نے آج نئی دہلی میں پارٹی کے سرپرست اعلیٰ پروفیسر بھیم سنگھ کی قیادت میں ایک ہنگامی تعزیتی میٹنگ کا اہتمام کیا، میٹنگ میں کہا گیا کہ وائٹ ہاوس، امریکہ کی زوردار مخالفت کے باوجود ہوگو شاویز نے وینزویلا اور اس کے عوام کو جمہوریت، ترقی اور انسانی اقدار کے عالمی نقشے تک پہنچایا، نئی دہلی میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ پنتھرس پارٹی کارکنوں سے اپنے مختصر خطاب میں پروفیسر بھیم سنگھ نے کہا ہوگو شاویز نے اپنی نوجوانی میں ہی امریکی دلالوں کے استحصال کے باوجود وینزویلا کے لئے آزادی حاصل کی اور تیل کی دولت کو قومی مفاد کے لئے استعمال کیا جبکہ باقی کئی جنوبی امریکہ کے ممالک میں امریکہ کا استحصال ابھی بھی جاری ہے، میٹنگ میں کہا گیا کہ ہوگو شاویز 14 برس قبل عوامی حمایت اور ووٹ سے سیاست میں داخل ہوئے تھے جن کا واضح عزم تھا وینزویلا کے عوام کو انصاف اور وقار کے ساتھ آزادی دلانا، پنتھرس پارٹی کی نیشنل ورکنگ کمیٹی نے ہوگو شاویز کی موت پر شدید اظہار افسوس کرتے ہوئے وینزویلا کے غم زدہ عوام کے ساتھ دکھ کے اس موقع پر ہمدردی کا اظہار کیا۔
خبر کا کوڈ : 244995
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش