0
Thursday 7 Mar 2013 18:16

وینزویلا کے صدر ہوگو شاویز کے انتقال پر غنویٰ بھٹو کا اظہار رنج و غم

وینزویلا کے صدر ہوگو شاویز کے انتقال پر غنویٰ بھٹو کا اظہار رنج و غم
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی (شہید بھٹو گروپ) کی چیئرپرسن غنویٰ بھٹو نے وینزویلا کے عظیم انقلابی صدر ہوگو شاویز کے انتقال پرملال پر اپنے شدید غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہوگو شاویز سامراجی و استعماری قوتوں بالخصوص امریکہ کے دنیا بھر میں مذموم عزائم کے خلاف جدوجہد کی علامت کا درجہ رکھتے تھے۔ اپنے ایک تعزیتی بیان میں غنویٰ بھٹو نے کہا ہے کہ ہوگو شاویز کی جدائی سے انقلابی، ترقی پسند اور سوشلسٹ نظریئے کے حامی قوتوں اور تحریکوں کو شدید نقصان اور صدمہ پہنچا ہے۔ غنویٰ بھٹو نے وینزویلا کی عوام اور دنیا بھر میں موجود ان کے حامیوں، مداحوں اور لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے اپنی دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 244994
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش