0
Thursday 7 Mar 2013 18:11

مصلحت پسندی چھوڑ کر دہشتگردوں کیخلاف کاروائی کی جائے، ثروت اعجاز قادری

مصلحت پسندی چھوڑ کر دہشتگردوں کیخلاف کاروائی کی جائے، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کی گرفتاری، ملک کی بقاء سلامتی و ترقی کیلئے جمہوری اور قانونی طریقہ استعمال کیا جائے۔ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سیاسی جماعتوں کو دہشتگردوں سے راستے الگ کرنا ہونگے۔ ایک طرف دہشتگردوں سے ملاقاتیں اور دوسری طرف دہشتگردی کے خاتمہ کی بات قول و فعل میں تضاد ہے۔ کراچی کی بگڑتی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پانچ سال میں ہزاروں بے گناہ عوام کو ٹارگٹ کلنگ اور دہشتگردی کے ذریعے شہید کیا گیا مگر آج تک دہشتگردی کے خاتمے کیلئے قانون سازی نہیں کی گئی۔ ایک طرف وفاقی وزیر داخلہ دہشتگردوں کی گرفتاری کے بلند بانگ دعوے کرتے نہیں تھکتے تو دوسری طرف دہشتگردوں کے خلاف قانون سازی کا نہ ہونا عوام کے ساتھ مذاق ہے۔ انہوں ےنے کہا کہ قومی سلامتی کے اداروں کو جرات مندی سے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
 
سربراہ پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ دہشتگردی کے سبب معیشت تباہ حالی کا شکار ہے جبکہ  جمہوریت کے دعویداروں نے ایسی کوئی قانون سازی نہیں کی کہ جس سے دہشتگرد سلاخوں کے پیچھے اور عوام کو تحفظ فراہم ہو۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے دہشتگردی اور ہڑتالوں کے سبب شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ حکومت اور انتظامیہ مصلحت پسندی سے بالا تر ہو کر دہشتگردوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد یا ٹارگٹ کلرز کسی بھی صف میں موجود ہوں، ان کے خلاف قانون کو ہر حال میں حرکت میں لایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 245013
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش