0
Thursday 7 Mar 2013 23:28

ملتان، ایم ڈبلیوایم کے زیراہتمام کل امام بارگاہ شاہ گردیز سے گھنٹہ گھر چوک تک امن واک ہوگی۔

ملتان، ایم ڈبلیوایم کے زیراہتمام کل امام بارگاہ شاہ گردیز سے گھنٹہ گھر چوک تک امن واک ہوگی۔
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام مرکزی کابینہ کے فیصلے کے مطابق ملک بھر کی طرح ملتان میں بھی کل بعد نماز جمعةالمبارک امام بارگاہ شاہ گردیز سے چوک گھنٹہ گھر تک امن واک کی جائے گی۔ واک میں تمام مکاتب فکر اور ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات شرکت کریں گی۔ امن واک کے کوارڈینیٹر شبر زیدی نے'' اسلام ٹائمز'' سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امن واک کا مقصد ملک بھر میں جاری دہشت گردی اور فرقہ واریت کے خلاف ایک فرنٹ لائن کے طور پر زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے فرد کو آگے لانا ہے۔ شبر زیدی نے مزید کہا کہ امن واک میں سول سوسائٹی اور سماجی تنظیموں کے رہنما شرکت کریں گے اور مجلس وحدت مسلمین کے پُرامن پاکستان تحریک کی مکمل حمایت کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 245079
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش