0
Tuesday 15 Jan 2013 23:05

خیبر ایجنسی، دہشتگردوں کا سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ، 8 اہلکار جاں بحق

خیبر ایجنسی، دہشتگردوں کا سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ، 8 اہلکار جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ قبائلی علاقہ خیبر ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر شدت پسندوں کے حملے میں 8 اہلکار جاں بحق جبکہ 16 زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والوں میں 4 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ فورسز کی جوابی کارروائی میں حملہ آور فرار ہوگئے جبکہ پشاور کی مقامی آبادیوں پر مارٹر گولے گرنے سے 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ کے علاقے شلوبر میں رات گئے شدت پسندوں نے بھاری ہتھیاروں سے سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ جس پر فورسز نے بھی جوابی کارروائی کی۔ ذرائع کے مطابق حملے میں 8 اہلکار جاں بحق اور 16 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو سی ایم ایچ پشاور منتقل کردیا گیا۔ جہاں 4 کی حالت تشویشناک ہے۔ دوسری جانب پشاور کی مقامی آبادیوں میں متعدد مارٹر گولے گرنے سے 2 افراد جاں بحق اور 4زخمی ہوگئے۔
خبر کا کوڈ : 231610
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش