0
Tuesday 12 Mar 2013 00:12

17 مارچ کو ڈاکٹر طاہر القادری جلسہ میں اہم حقائق سے پردہ اٹھائیں گے، رحیق عباسی

17 مارچ کو ڈاکٹر طاہر القادری جلسہ میں اہم حقائق سے پردہ اٹھائیں گے، رحیق عباسی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا ہے کہ الیکشن ہماری مجبوری ہے نہ کاروبار۔ اگر الیکشن آرٹیکل 62،63 پر عمل کرتے ہوئے صاف و شفاف اور آزادانہ ہوتے دکھائی نہ دیئے تو ہم اس انتخابی نظام کے خلاف عوامی جدوجہد کو جاری رکھیں گے۔ الیکشن کمیشن کے اب تک کے اقدامات اور کمزور فیصلوں سے اس کی غیر جانبداری اور آزادانہ حیثیت 18 کروڑ عوام کی نگاہوں میں مشکوک ہوگئی ہے اور یوں لگتا ہے کہ الیکشن کمیشن چند ایک سیاسی جماعتوں کے دباؤ میں آکر کرپٹ سیاست کو جتوانے اور ریاست پاکستان کو ہروانے کی سازش کا حصہ بنتا جارہا ہے۔ ڈگریوں کے حوالے سے اپنے اصولی موقف سے پسپائی کے بعد الیکشن کمیشن کاغذات نامزدگی کے نئے فارم سے بھی پیچھے ہٹتا نظر آرہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلامک سینٹر گلفشاں کالونی فیصل آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

اس موقع پر امیر تحریک سید ہدایت رسول قادری، صدر پاکستان عوامی تحریک پنجاب چوہدری بشارت جسپال، انجینئر محمد رفیق نجم، رانا طاہر سلیم، میاں عبد القادر، چوہدری سخاوت صغیر، میاں کاشف محمود، رانا نثار شہزاد، حاجی امین القادری، عزیز الحسن اعوان، عبدالجبار بٹ، میاں امجد قادری، ضلعی سیکرٹری اطلاعات غلام محمد قادری بھی موجود تھے۔ رحیق احمد عباسی نے کہا کہ جمہوریت کے نام پر ملک و قوم کا سودا ہو رہا ہے۔ کروڑوں غیور عوام آمرانہ جمہوریت کی چھتری تلے ہونے والے مک مکا کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 17 مارچ کو لیاقت باغ کے تاریخی گراؤنڈ کا جلسہ ملک میں مثبت و تعمیری سیاست اور حقیقی جمہوریت کی بنیاد ثابت ہوگا۔ ڈاکٹر محمد طاہر القادری جلسہ میں قوم کے سامنے اہم حقائق سے پردہ اٹھائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 246016
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش