0
Friday 15 Mar 2013 00:42

بلوچستان میں قتل قتال کا سلسلہ جاری، دہشتگردوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھا جائے، علامہ مقصود ڈومکی

بلوچستان میں قتل قتال کا سلسلہ جاری، دہشتگردوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھا جائے، علامہ مقصود ڈومکی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے اوستہ محمد پناہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ رئیسانی حکومت تاریخ بلوچستان میں سب سے نااہل اور ظالم حکومت ہے، جس کے خاتمے پر عوام نے سکھ کا سانس لیا تھا۔ اس حکومت کی بحالی کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جن مطالبات کو تسلیم کیا گیا تھا اور حکومتی وفد نے ان پر عمل دآرمد کا یقین دلایا تھا ان پر مکمل عمل درآمد ہوتا دکھائی نہیں دیتا۔ لہذا ان مطالبات پر فوری عمل درآمد کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں قتل قتال کا سلسلہ بدستور جاری ہے، دہشت گردوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھا جائے۔ کوئٹہ بم دھماکوں کے بعد گرفتار کئے گئے ملزمان کو سامنے لایا جائے او ر ان کو کڑی سزا دی جائے۔ علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ دہشت گردی اس ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ ہم ملک میں قیام امن کے لئے سنجیدہ قوتوں، سیاسی پارٹیوں اور سول سوسائٹی کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ دہشت گردی کے خلاف ایک نکاتی ایجنڈے پر متحد ہوجائیں اور اس ناسور کے خلاف مشترکہ محاذ تشکیل دیں۔
 
انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے دہشت گردی کے خلاف ہمیشہ کھل کر آواز بلند کی اور امن پسند قوتوں کی رہنمائی کی ہے۔ ہم اب بھی ملک کی امن پسندی قوتوں کے ساتھ قائدانہ کردار ادا کرنے کے لئے آمادہ ہیں۔ ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ پاکستان کی بقاء، ملکی سالمیت، دہشت گردی کے خاتمے سے مشروط ہے۔ اور امن و استحکام کے زریعے ہی ہم ملک کی خدمت کرسکتے ہیں۔ اس موقع پر صوبائی روابطہ سیکرٹری مولانا عبداللہ جمالی، صوبائی سیکرٹری فنانس مولانا محمد علی جمالی، اللہ رکھا جمالی و دیگر ان کے ہمراہ تھے۔
خبر کا کوڈ : 246700
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش