0
Saturday 16 Mar 2013 08:05

الیکشن کمیشن کالعدم مذہبی جماعتوں کے سیاسی اتحاد پر نوٹس لے، مفتی لیاقت علی

الیکشن کمیشن کالعدم مذہبی جماعتوں کے سیاسی اتحاد پر نوٹس لے، مفتی لیاقت علی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے ڈویژنل صدرمفتی لیاقت علی رضوی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کالعدم مذہبی جماعتوں کے سیاسی اتحاد پر نوٹس لے۔ جنوبی پنجاب میں جاری دہشتگردوں کی سرگرمیوں پر گہری تشویش ہے۔ مدارس کے نام پر قائم ہونے والے دہشتگردی ٹرینگ سینٹر بند کئے جائیں۔ سانحہ بادامی باغ پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کی بجائے اصل حقائق کو سامنے لایا جائے۔ گھر جلانے اور اقلیتوں کے غیر محفوظ کرنے کے بعد حکومت فنڈز کے نام پر بھیک دے کر اقلیتوں کی توہین کر رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے برماٹاؤن میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مفتی لیاقت علی رضوی نے کہاکہ جنوبی وزیرستان کے بعد دہشتگردوں نے جنوبی پنجاب کو اپنا مرکز بنا لیا ہے۔ پنجاب کے بعض مدارس میں دینی تعلیم کی بجائے دہشت گردی اور فرقہ پر ستی کی ذہن سازی کی جا رہی ہے۔ کالعدم تنظیمیں بعض سیاسی جماعتوں کے بطور عسکری ونگ کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جو سیاسی جماعتیں آج دہشت گردوں کو اپنے سیاسی عزائم اور ذاتی مفادات کیلئے پال رہی ہیں کل وہ جنوبی وزیرستان سے بھی بدتر جنوبی پنجاب اس قوم کو دیں گیں۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک بھر میں اپنی ذمہ داری پوری کرنے سے قاصر ہیں۔ ملک بھر میں جاری دہشت گردی کا سارا الزام امریکہ بھارت اور دیگر غیر ممالک کو دیا جاتا ہے مگر مساجد، مدارس، امام بارگاہوں، سکیورٹی اداروں اورعوام الناس کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے والے کوئی غیر ملکی نہیں بلکہ پا کستانی اور نام نہاد مذہبی جماعتوں سے ٹرینگ لینے والے ہیں۔ امریکی ڈراؤن حملوں کے رد عمل کا بہانہ بنا کر مسلمانوں اور اپنے ہم وطنو ں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے والے غیر ملکی آقاؤں کی نوکری پوری کر رہے ہیں۔

اس موقع پرادارہ صراط مستقیم کے رہنماعلامہ اشفاق احمدصابری نے کہاکہ ملک میں ہر دوسری جماعت نے انقلاب کا ٹھیکہ اٹھا لیا ہے عوام ان نام نہاد انقلابیوں سے دور رہیں۔ آئندہ عام انتخابات میں عوام صرف اپنے حقیقی اور عوامی نمائندوں کو ہی منتخب کریں۔ نیا پاکستان صرف علم، عمل اور منزل کا تعین کرنے سے ہی بن سکتا ہے۔ نوجوان نسل کو عام انتخابات میں اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہو گا۔ قوم کے روشن مستقبل کے لئے آج تمام طبقات کو اپنی ذاتی انا کو چھوڑ کر ملکی بقاء اور سلامتی ترقی اور خوشحالی کیلئے قربانی دینا ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 246916
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش