0
Tuesday 19 Mar 2013 00:14

پشاور، شہید ظہیر عباس سپرد خاک، ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی لواحقین سے تعزیت

پشاور، شہید ظہیر عباس سپرد خاک، ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی لواحقین سے تعزیت
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں آج صبح دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے وکیل سید ظہیر عباس نقوی کو ان کے آبائی علاقہ وڈپگہ میں سپرد خاک کردیا گیا۔ شہید کی نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ مجلس وحدت مسلمین کے ایک وفد نے صوبائی رہنماء ارشاد حسین بنگش کی سربراہی میں شہید کے خانوادے سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم پشاور کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ذوالفقار حسین، ضلعی سیکرٹری روابط ارشد علی کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔ وفد نے شہید ظہیر عباس کے لواحقین سے تعزیت کی۔ اور شہید کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ واضح رہے کہ سید ظہیر عباس ایڈووکیٹ کو آج صبح پشاور کے علاقہ فیصل کالونی میں دہشتگردوں نے فائرنگ کر کے شہید کردیا تھا۔ شہید نے پسماندگان میں دو سالہ بیٹی اور بیوہ کو چھوڑا ہے۔
خبر کا کوڈ : 247640
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش